کے بی سی پر آج دلیر لڑکی فاطمہ کی کہانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

کے بی سی پر آج دلیر لڑکی فاطمہ کی کہانی

کولکتہ
پی ٹی آئی
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے شو’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں ایک بہادر لڑکی کی ستائش کی ہے جسے9سال کی عمر میں شادی کے نام پر فروخت کردیا گیا تھا۔ فاطمہ خاتون کی کہانی کل اس گیم شو میں پیش کی جائے گی جس میں اداکارہ رانی مکرجی بھی شامل رہیں گی جو اپنی آنے والی فلم’’مردانی‘‘ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور یہ فلم بھی بچوں کی خریدو فروخت پر مبنی ہے ۔ فاطمہ خاتون جنہوں نے آخر کار بچوں کی خرید و فروخت کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ، کہا کہ رانی مکرجی کے ساتھ ہاٹ سیٹ پر بیٹھنا میرے لئے بڑا قابل فخر لمحہ تھا ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کی فلم بھی میری زندگی سے مماثلت رکھتی ہے۔ شو کے دوران میڈل دیئے جانے اور رانی مکرجی اور امیتابھ جی کے اپنی نشست سے اٹھ کر میرے لئے تالیاں بجانے پر میں جذبات سے مغلوب ہوگئی ۔

Big B Amitabh Bachchan depicts story of trafficked girl's brave fight on KBC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں