تلنگانہ کے 90 فیصد اور آندھرا کے 56 فیصد وزراء مقدمات میں ملوث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-31

تلنگانہ کے 90 فیصد اور آندھرا کے 56 فیصد وزراء مقدمات میں ملوث

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کے سی آر اور نائیڈو کے خلاف بھی مقدمات موجود
نئی ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آندھر اپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابونائیڈو کے خلاف بھی فوجداری مقدمات درج ہے۔12مرکزی وزراء ،44مملکتی وزراء کے خلاف مقدمات درج ہیں ۔ دی اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بعض مرکزی وزراء کے خلاف بھیانک دفعات کے تحت مقدمات زیر دوراں ہیں۔ ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس رپورٹ میں وزراء کے خلاف درج مقدامت کی تفصیلات پیش کی گئی ہے ۔ اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ کے سی آر اور بابو کے خلاف بھی مقدمات درج ہے ۔ تلنگانہ کے90فیصد وزراء کے خلاف مقدمات درج ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ آندھر ا پردیش کے56فیصد وزراء جرائم میں ملوث بتائے گئے ہیں ۔ کرناٹک کے34فیصد، اڈیشہ کے27فیصد وزراء جرائم میں ملوث ہیں ۔ میزورم ، میگھالیہ، ناگا لینڈ تریپورہ ، سکم کے ایک ایک وزیر کے خلاف مقدمات درج ہے۔ سپریم کورٹ نے چند روز قبل ہی وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ زیر سماعت مقدمات میں ملوث قائدین کو وزارت میں شامل نہ کیاجائے ۔

Criminal cases against Chandrababu Naidu and KCR Politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں