نریندر مودی کے ریمارکس بے بنیاد بیان بازی - پاکستان کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-14

نریندر مودی کے ریمارکس بے بنیاد بیان بازی - پاکستان کا ردعمل

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے اس الزام پر کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف نیا بتی جنگ میں ملوث ہورہا ہے ، پاکستان نے آج جوابی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند کے ریمارکس کو بے بنیاد بیان بازی قرار دیااور کہا کہ دونوں ممالک کو الزام تراشی کے کھیل کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ (وزیر اعظم ہند نے محولہ ریمارکس کل لیہہ میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کئے تھے) وزارت خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ اعلی ترین سیاسی سطح پر ہندوستان کے الزامات سے متعلق اخباری اطلاعات ہیں ۔ یہ الزامات بالخصوص ایک ایسے وقت جب کہ پاکستانی قیادت، ہندوستان کے ساتھ اچھے پڑوسی کے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے ۔ انتہائی بدبختانہ ہیں۔‘‘۔’’وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ مئی میں ہندوستان کا دورہ اسی جذبہ کے تحت کیا تھا اور باہمی تعلقات میں ایک نئی قوت تحڑیک پیدا کی تھی‘‘۔ وزیر اعظم ہند نے کل لیہہ کے اپنے اولین دورہ کے موقع پر فوج اور فضائیہ کے سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہمارے پڑوسی کا رویہ بدبختانہ ہے ۔وہ(پڑوسی) کوئی جنگ لڑنے کی قوت سے محروم ہوگیا ہے اور نیا بتی جنگ( کا ریقہ) استعمال کرتا ہے ۔ اس نیا بتی جنگ کے ذریعہ بے قصور افراد کو ہلاک کیاجارہا ہے۔‘‘
وزیر اعظم کے اس خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے منسوب اخباری اطلاعات کے حوالہ سے پاکستان یہ کہتا ہے کہ وہ(مودی) دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے خلاف بے بنیاد بیان بازی کا اعادہ کررہے ہیں ۔ تسنیم اسلم نے یاد دلایا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مستقلاً مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ پاکستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ دہشت گردی کے نتیجہ میں اپنے55ہزار شہریوں کی زندگیان ضائع ہوجانے کے سبب پاکستان دہشت گردی کی لعنت کا سب سے بڑا شکار ہے ۔ ہمارے مسلح فورسس ملک کی سرحدات کی مدافعت کرنے اور کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے تیار ہیں۔ یہ بات علاقائی امن کے وسیع تر مفاد میں ہوگی کہ الزام تراشی کے کھیل کے بجائے دونوں ممالک تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور دوستانہ و نیز تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں ۔

Pakistan calls Modi's remarks baseless

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں