آندھرا دارالحکومت کے اعلان پر رجسٹریشن دفاتر پر ہجوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-01

آندھرا دارالحکومت کے اعلان پر رجسٹریشن دفاتر پر ہجوم

وجئے واڑہ
یو این آئی
وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات پی نارائنا کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وجئے واڑہ ۔ گنٹور شہروں کے درمیان دارالحکومت قائم کرنے کاحکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ اراضی کے رجسٹریشن بڑے پیمانے پر ہونے لگے ۔ سینکڑوں رئیلٹرس کرشنا ، گنٹور اضلاع میں رجسٹریشن دفاتر پہنچ گئے ۔ کرشنا اور گنٹور کے رجسٹریشن دفاتر میں ہجوم جمع ہوگیا ۔ اراضی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے بے خبر ہوکر اراضی معاملات کئے جارہے ہیں ۔ یہ با ت واضح ہیکہ وجئے واڑہ اور گنٹور شہروں کے درمیان ریاست آندھرا پردیش کا دارالحکومت قائم کیاجانے والا ہے ۔ اراضی کی عام قیمتوں میں غٰیر معمولی اضافہ کے باوجود بڑے پیمانے پر رئیلیٹرس اراضیات خرید رہے ہیں ۔ کرشنا اور گنٹور اضلاع میں گزشتہ دو دنوں کے دوران معمول کے700رجسٹریشنس کے بر خلاف زائد از6000رجسٹریشن درج کئے گئے ۔ آشادھم اور شراونم کے دن بھی چلے گئے جب کہ رجسٹریشن دفاتر پر ہجوم رہتا تھا ۔ دریں اثناء نندی گاما، جگیاپیٹ ،نزویڈ اور کنکی پاڑو، ضلع کرشنا اورپداکانی،نلہ پاڑو،امراوتی اور منگل گیری ضلع گنٹور میں بڑے پیمانے پررئیلٹرس اراضی خرید رہے ہیں ۔ منگل گیری اور خواجہ مواضعات میں ایک ایکڑ زرعی اراضی کی قیمت50لاکھ روپے ہے۔ یہی اراضی ایک رئیلٹر این راج شیکھر نے10کروڑ میں خریدی ہے۔ ضلع گنٹور کے وجئے واڑہ شہر سے کچھ ہی دور ایک چھوٹے موضع میں اتنی ہی اراضی کی قیمت 1کروڑ تک پہنچ گئی جس سے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں اچھال کی وضاحت ہوتی ہے ۔ یکم اگست سے اراضی رجسٹریشن کی شرح میں30فیصد اضافہ کرنے ریاستی حکومت کے فیصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اراضی رجسٹریشن میں عجلت کررہے ہیں ۔ ایک رئیلٹر سامبا شیوراؤ نے بتایا کہ اگراراضی کی قیمت میں اضافہ ہوجائے تو اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن مصارف بھی قابل لحاظ حد تک بڑھ جاتے ہیں ۔ رجسٹریشن دفاتر کے ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر رجسٹریشن کے باعث دفتر کے کمپیوٹرس بھی ناکام ہوگئے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں