بنگلہ دیش کے ہندو اپنے حقوق کے لئے ڈٹے رہیں - وزیراعظم شیخ حسینہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

بنگلہ دیش کے ہندو اپنے حقوق کے لئے ڈٹے رہیں - وزیراعظم شیخ حسینہ

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے ہندو اقلیتی طبقہ سے کہا کہ وہ اپنے حقوق طلب کرنے کے معاملہ میں مضبوط رہیں اور غیر فرقہ وارانہ جذبہ کے ساتھ ملک کی تعمیر میں شامل ہوں ۔ حسینہ نے جنم اشٹمی تہوار کے موقع پر ہندو قائدین کے لئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش آپ کا مادر وطن ہے، آپ یہاں پیدا ہوئے ہیں آپ کو حقوق حاصل ہیں آپ لازماً اپنے حقوق کو مضبوطی سے منواتے ہوئے اس ملک میں زندہ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام عوامی مساوی حقوق کے ساتھ رہیں گے اور اپنے مذہبی مراسم کو آزادنہ طور پر ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈ کرشنا سچائی ، انصاف اور حسن کے پجاری تھے ۔ خیال رہے کہ حسین نے2014ء کے انتخابات کے دوران اقلیتی طبقہ کے خلاف حملے کرنے والوں کو انتباہ دیا تھا کہ ان حملوں کے اثرات پڑوسی ہندوستان پر پڑ سکتے ہیں ۔ نیز انہوں نے اقلیتی طبقہ پر حالیہ حملوں سے پہنچنے والے نقصانات پر رپورٹ داخل کرنے کی حکام کو ہدایت دی ہے ۔

Bangladesh PM Sheikh Hasina asks Hindus to be firm in demanding their rights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں