فلم گاندھی کے ہدایتکار رچرڈ ایٹن برو کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

فلم گاندھی کے ہدایتکار رچرڈ ایٹن برو کا انتقال

director-Richard-Attenborough
لندن
پی ٹی آئی
گاندھی پر فلم بنانے والے مشہور برطانوی فلم ڈائرکٹر رچرڈ ایٹن برا کا کل90سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ یہ اطلاع ان کے فرزند نے دی ۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی گاندھی کو فلمی خراج پیش کرنا تھا جس کی وجہ سے انہیں بہتر ڈائرکٹر کا آسکر انعام ملاتھا ۔ وہ اچھے اداکار بھی تھے ۔ فلم جراسک پارک میں اپنی اداکاری کی وجہ سے انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ۔ ان کے فرزند مائیکل ایٹن برا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے والد کا کل دوپہر کے کھانے کے وقت انتقال ہوگیا۔ رچرڈ سیموئل ایٹن برا29اگست1923کو کیمبرج میں پیدا ہوئے تھے ۔1976میں انہیں ’نائٹ‘ کا خطاب ملا ۔ وہ براڈ کاسٹر ڈیوڈایٹن برا کے بڑے بھائی تھے ۔ ان کے والد یونیورسٹی میں پروفیسر تھے ۔ ان کی والدہ نے اسپینی خانہ جنگی کے پناہ گزینوں کے لئے کافی کام کیا تھا ۔ انہیں4سال کی عمر سے ادا کاری کا شوق تھا ۔ وہ رائل ایر فورس میں پائلٹ بھی رہے ۔ ہدایتکار کے طور پر ان کی پانچویں فلم’’ گاندھی‘‘ نے انہیں برطانیہ کی مشہور فلمی ہستیوں میں شمار کرادیا اور متعدد ایوارڈ بھی ملے ۔ انہوں نے22کروڑ ڈالر کی لاگت سے1982میں یہ فلم بنائی اور8آسکر حاصل کئے جو کسی برطانوی فلم کے لئے ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے بہت سے خیراتی کام کئے اور گاندھی فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی کئی ایک امدادی تنظیموں کی مدد کی ۔وہ2008میں فالج کی وجہ سے وہیل چیئر میں محصور ہوگئے تھے ۔ وہ اپنی بیوی اداکارہ شیلا سم کے ساتھ کیرہوم میں مقیم تھے ۔ برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون نے خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنیما کی تاریخ میں وہ ایک ممتاز فنکار و ہدایتکار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

Richard Attenborough, Oscar-Winning Director of ‘Gandhi,’ Dies at 90

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں