پارٹی صدر بننے کے بعد امت شاہ کا پہلا دورہ - لکھنو بھگوا رنگ میں رنگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-19

پارٹی صدر بننے کے بعد امت شاہ کا پہلا دورہ - لکھنو بھگوا رنگ میں رنگا

لکھنو
یو این آئی
بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا قومی صدر منتخب ہونے کے بعد کل امیت شاہ کے پہلے دورہ کے پیش نظر نوابوں کا شہر لکھنو بھگوا رنگ میں رنگ چکا ہے ۔ پورے شہر کو بی جے پی کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے اور ایئر پورٹ سے بی جے پی کے دفتر تک روڈ پر متعدد مقامات پر بڑے ہورڈنگ اور پوسٹرلگائے گئے ہیں۔ بی جے پی کے نئے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے متعدد جگہوں پر استقبالیہ دروازے بھی کھڑے کئے گئے ہیں ۔ صرف ان حلقوں کو چھوڑ کر جہاں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے باقی تمام علاقوں سے پارٹی کے لیڈران امیت شاہ کے خیر مقدم کے لئے ریاستی راجدھانی تشریف لاچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق19اگست کو اپنے لکھنو دورہ کے دوران امیت شاہ پارٹی کے لیڈرو ں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ان12اسمبلی حلقوں اور ایک پارلیمانی نشست کے لئے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کو آخری شکل دیں گے جہاں13ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان وجئے بہادر پاٹھک نے کہا کہ مرکزی وزیر کلراج مشرا اور دیگر سنیئر لیڈران سرسوتی ششومندر میں امیت شاہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کل ساڑھے دس بجے اماؤسی ایئر پورٹ پر اتریں گے ۔ اور وہاں سے وہ پارٹی کے صدر دفتر میں آئیں گے ۔ جن کو راستے میں پارٹی کے لیڈران مختلف مقامات پر خوش آمدید کہیں گے ۔ ساڑھے گیارہ بجے وہ پارٹی کے دفتر میں لوگوں سے خطاب کریں گے اور لیڈران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ پاٹھک نے کہا کہ اس کے بعد وہ سرسوتی ششو مندر میں بند کمرہ میں میٹنگ کریں گے اور اگلے روز شام سات بجے دہلی روانہ ہوجائیں گے ۔ اس کے20اگست کو بی جے پی کے صدر بنارس کے دورے پر جائیں گے اور ویندر پوری علاقہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’منی پی ایم او‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

Amit Shah visits Lucknow after taking charge as BJP prez

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں