آندھرا پردیش سائنس اور ماہرین کا مرکز بنے گا - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-31

آندھرا پردیش سائنس اور ماہرین کا مرکز بنے گا - چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد
ایس این بی
وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کو سائنس اور ماہرین کے ایک مرکز کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ آج ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر میں انڈین ایگزیبیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ی آئی اے) پر ایک سیمنار میں کلیدی نوٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آندھرا پردیش میں ٹریڈ فیرس منعقد کئے جائیں گے ، جس سے مختلف معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نئے صنعتوں کاروں کو اپنی اشیاء اور خدمات پیش کرنے اور متعلقہ لوگوں سے رابطہ کے لئے ایک پلیٹ فارم حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ فیئرس اور نمائشیں شہروں ، ریاستوں اور ملکوں کو ان کی معیشتوں میں اضافہ کے لئے مواقع فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں نائیجیریا جیسے ایک چھوٹے ملک کے ٹریڈ فیئرس کے انعقاد کے ذریعہ اپنی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ہر ٹریڈ فیئرجرمنی کی معیشت کو23.5بلین یورو تک بڑھاتی ہے ۔ علاوہ ازیں226000لوگوں کو ہمہ وقتی کام کو یقینی بناتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایقان ہے کہ آندھرا پردیش کی معیشت کے تمام شعبوں کے درمیان ربط و تال میل کے ذریعہ ہم دیر پا معاشی ترقی کے لئے ریاست کو تیز رفتار ترقی کے راستہ پر گامزن کرسکیں گے ، اس سے مختلف سرمایہ کاری کے امکانات کے ساتھ ملک میں ایک تیز رفتار ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر آندھرا پردیش کی ایک شناخت پیدا ہوگی ۔ نائیڈو نے کہا کہ ہمارے ٹریڈ فیئرس صنعت کاری کو بڑھاوا دینے اور بین الاقوامی کا روبار کو فروغ دینے پر مرکوز ہوں گے جو دیر پا معاشی تبدیلی کے لئے اہم ہیں ۔ اس منصوبہ میں عالمی درجہ کے کئی کنونشن سینٹر کا قیام شامل ہے ۔ جس سے اگلے20سال کے لئے تمام متعلقہ لوگوں کی ضروریات کی تکمیل ہوگی ۔1985اور2004کے درمیان ان کے انتظامیہ کے تحت’’برانڈ حیدرآباد‘‘ کی تعمیر میں اپنی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے چندرا بابو ناءٰڈو نے کہا کہ اس وقت انہوں نے شہر میں فن تعمیر کے کئی اعلیٰ نمونے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ جن میں ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر( ایچ آئی سی سی) اور سائبر ٹاورس ، شامل ہیں جو سائبر آباد کا برانڈ ہے ۔ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ ٹریڈ فیئرس ، نمائشوں اور ثقافتی تقاریب کو ایسے چینلس کے طور پر استعمال کیاجائے گا ، جن کے ذریعہ پیداوار کے فوائد شہریوں کی خوشحالی کے لئے ان تک پہنچائے جائیں گے ۔

AP Will Be A Centre For Science And Experts: Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں