کاروان امن بس - مقبوضہ کشمیر کے 60 شہریوں کی سری نگر آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-20

کاروان امن بس - مقبوضہ کشمیر کے 60 شہریوں کی سری نگر آمد

سری نگر
یو این آئی
سری نگرا ور مظفر نگر کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر کے جملہ60شہری سری نگر پہنچے جب کہ صرف دوکشمیری یہاں سے سرحد عبور کئے ۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے65شہری جو یہاں آئے ہوئے تھے اور ی سیکٹر سے خط قبضہ پر واقع ہندوستان کی آخری سرحدی چوکی کمان پوسٹ عبورکئے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ مقبوضہ کشمیر سے19خواتین،18بچوں کے بشمول60مقبوضہ کشمیر کے شہری اپنے رشتہ داروں سے ملنے امن سیتو عبور کر کے پاپیا دہ اس جانب کمان پوسٹ پہنچے۔ وہ1947میں ملک کی تقسیم کے دوران ان رشتہ داروں سے جدا ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بچے کے بشمول پانچ کشمیری جو مقبوضہ کشمیر گئے تھے ، اپنا قیام ختم ہونے کے بعد سری نگر لوٹے ۔ کاروان امن بس سے ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچاہے جو ملک کی تقسیم کے سبب منقسم ہوگئے تھے ۔ ہندوستان اور پاکستان ان منقسم خاندانوں کو آپس میں ملاقات پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے انٹر نیشنل پاسپورٹ کے بجائے پرمٹ پر سفر کرنے کو تسلیم کرلیا ۔ پہلی بس کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 7اپریل2005کو جھنڈی دکھائی تھی۔

60 PoK residents arrive in Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں