امر سنگھ کی ملائم سنگھ سے بند کمرہ میں ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-20

امر سنگھ کی ملائم سنگھ سے بند کمرہ میں ملاقات

لکھنو
پی ٹی آئی/ یو این آئی
سماج وادی پارٹی( ایس پی) سربراہ ملائم سنگھ یادو کے ساتھ اس ماہ کے اوائل میں شہ نشین پر ایک ساتھ بیٹھنے کے بعد سابق پارٹی لیڈر امر سنگھ نے ان کی رہائش گاہ میں ایک بار پھر پارٹی کے قومی صدر کے ساتھ بند کمرہ میں ملاقات کی ۔ سماج وادی پارٹی میں واپسی کی قیاس آرائیوں کے درمیان راجیہ سبھا کے رکن امر سنگھ نے آج یہاں ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی ۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سنگھ نے ایس پی صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی بعد میں صحافیوں کے ذریعہ اس بارے میں دریافت کئے جانے پر مسٹر سنگھ نے انتہائی شاعرانہ انداز میں صرف اتنا ہی کہا کہ ہنگامہ ہے کیوں برپا : ملاقات ہی تو کی ہے ۔ سنگھ نے کہا یہ خیر سگالی ملاقات تھی اور ان کا سماجوادی پارٹی میں واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ یادو کے مدعو کئے جانے پر مسٹر سنگھ آج صبح ان کی رہائش گاہ پہنچے اور دونوں لیڈروں کے درمیان تقریباً45منٹ تک ملاقات کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر اکھلیش یادو اور مسٹر شیوپال سنگھ یادو بھی موجود تھے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ مسٹر سنگھ کی سماجوادی پارٹی میں واپسی تقریباً طے ہے ۔ سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر مسٹر سنگھ راجیہ سبھا کی رکنیت حاصل کرکے پ چھلے دروازے سے پارٹی میں داخل ہوسکتے ہیں۔ قبل ازیں مسٹر سنگھ پر تنقید کرنے والے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے مین پوری میں پارٹی میں ان کی واپسی کے امکانات کو دوٹوک مسترد کردیا تھا ۔ سماج وادی پارٹی سے برطرفی کے تقریباً چار برس بعد سنگھ نے5اگست کو آنجہانی جنیشور مشرا کے جنم دن کے موقع پر یہاں یادو کی طرف سے کرائے گئے پروگرام میں ایک ہی اسٹیج پر ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

Amar Singh meets Mulayam again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں