پی ٹی آئی
افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں طالبان کے اغوا کردہ تین ہندوستانی انجینئروں کو ایک خصوصی کاروائی کے ذریعہ بچالیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ان انجینئرس کو پاکستان لے جایا جارہا تھا ۔ افغانستان کی انٹلی جنس نے آج یہ اعلان کیا ۔ ہندوستانی انجینئرس ،اوسس(OASIS) کمپنی کے لئے کام کرتے تھے ۔ طالبان نے ان کا اغوا اس وقت کیا تھا جب وہ لوگر سے کابل جارہے تھے ۔ افغانستان کے نیشنل ڈائرکٹریٹ آف سیکوریٹی(این ڈی ایس) نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی ۔ طالبان عسکریت پسند عناصر، ان تین ہندوستانی شہریوں کو پاکستان کے شہر کوئٹہ لے جانے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ ان انجینئرس کو انٹلیجنس کارکنوں نے آزاد کرالیا۔ این ڈی ایس نے خبر دی ہے کہ انجینئرس (یرغمالیوں) کو کل صوبہ لوگر کے علاقہ بابوس میں ایک فوجی کارروائی کے دوران رہا کرالیا گیا ۔ انجینئرس کے اغوا کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اغوا کے اس واقعہ سے متعلق کافی انٹلیجنس اطلاعات اکٹھا کئے جانے کے بعد فوجی کارروائی کی گئی۔ طالبان نے اس اطلاع پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں