مودی کو امریکہ مدعو کرنے کی مخالفت - سکھ تنظیم کی آن لائن مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

مودی کو امریکہ مدعو کرنے کی مخالفت - سکھ تنظیم کی آن لائن مہم

واشنگٹن
پی ٹی آئی
نیویارک میں قائم سکھوں کے ایک حقوق گروپ نے ایک آن لائن مہم شروع کی ہے ، جس میں صدر امریکہ بارک اوباما سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گجرات میں2002کے فرقہ وارانہ فسادات کے مد نظر وزیر اعظم نریندر مودی کو دی گئی دعوت منسوخ کردیں ۔ واضح رہے کہ اس گروپ نے پہلے کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے خلاف مہم چلائی تھی ۔ سنگھس فارجسٹس(ایس ایف جے) کی جانب سے کل شروع کی گئی آن لائن مہم وائٹ ہاؤز پٹیشن میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤز میں مودی کی میزبانی کرنے کے بجائے صدر اوباما کو چاہئے کہ وہ مودی کی مذمت کریں اور مسلمانوں، سکھوں و عیسائیوں کے خلاف تشدد برپا کرنے کے سلسلہ میں بی جے پی پر امتناع عائد کردیں۔ واضح رہے کہ اوباما نے مودی کو امریکہ آنے کی دعوت دی ہے اور30ستمبر کو وائٹ ہاؤز میں ان سے ملاقات کریں گے ۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ جون1984ء میں بی جے پی نے گولڈن ٹیمپل میں فوجی حملے کے لئے اشتعال انگیزی کی تھی جس کے نتیجہ میں ہزاروں سکھ یاتریوں کا قتل عام ہوا۔2008میں بی جے پی نے اڑیسہ میں عیسائیوں کے خلاف تشدد برپا کیا ۔ وائٹ ہاؤز کی توجہ حاصل کرنے اس درخواست پر20اگست تک کم از کم ایک لاکھ دستخط درکار ہیں ۔ پہلے دن اس پر24سے بھی کم دستخط ہوئے ۔ ایس ایف جے نے1984مخالف سکھ فسادات کے سلسلہ میں سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے خلاف بھی ایسی ہی مہم چلائی تھی۔

US Sikh group launches online petition campaign against Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں