یو پی ایس سی پر تنازعہ اندورن ایک ہفتہ حل ہوگا - مرکز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-29

یو پی ایس سی پر تنازعہ اندورن ایک ہفتہ حل ہوگا - مرکز

نئی دہلی
پی ٹی آئی؍ یو این آئی
سیول سرویسس کے خواہش مندوں کی جانب سے یو پی ایس سی کے نئے نصاب کے خلاف احتجاجات کے دوران حکومت نے آج کہا ہے کہ یہ مسئلہ اندرون ایک ہفتہ حل کردیاجائے گا ۔ بات چیت جاری ہے ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے طلبہ کے احتجاجات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ہدایت کے بعد مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لئے کل ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ اس اجلاس میں وزیر فینانس ارون جیٹلی اور مملکتی وزیر برائے شخصی امور جیتندر سنگھ اور دوسروں نے شرکت کی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تقرر کردہ سہ رکنی کمیٹی کی رپورٹ جو سیول سرویسس اپنی ٹیوٹ ٹسٹ کے نمونہ میں تبدیلی کرنے خواہش مند طلبہ کے مطالبات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ دیہی علاقوں سے آنے والے طلبہ کے لئے ایک مسطح راہ دے گی۔ مسٹر سنگھ نے تاہم اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا سیول سرویسس کے ابتدائی امتحان 24اگست کو منعقد شدنی ہیں، ملتوی کئے جائیں گے ۔ ابتدائی امتحان سیول سرویسس کے دو لازمی پرچہ سوالات جو فی کس200نشانات پرمشتمل ہوتے ہیں ، سی ایس اے ٹی Iاور سی ایس اے ٹیIIکے طور پر جانے جاتے ہیں۔
طلبہ ٹیوٹ کی سطح اور انگریزی زبان کے سوالات پر اعتراض کررہے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ سی ایس اے ٹیIIپرچہ امتحان کے لئے مصرحہ معیار سے انتہائی بالا تر ہیں ۔ سیول سرویسس امتحانات3مرحلوں میں منعقد ہوتے ہیں جن میں ابتدائی مین اور انٹر ویو شامل ہے جو انڈیل اڈمنسٹریٹو سرویسس (آئی اے ایس) اور انڈین پولیس سرویسس( آئی پی ایس) اور دیگر کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیاجاسکے ۔ اس دوران یو این آئی کی اطلاع کے بموجب چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے سیول سروس اپنی ٹیوٹ ٹیسٹ( سی سیٹ) کے مسئلے پر اٹھے تنازعہ میں پروزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب تحریر کیا ۔ چیف منسٹر اتر پردیش نے وزیر اعظم سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ امتحان کے اسلوب کو احتجاج کررہے طلبہ کے موافق بنانے کے لئے مناسب تبدیلیاں کریں جس سے یہ تنازعہ جلد ختم ہو ۔ واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے سول سروس کے ابتدائی امتحان کے معاملہ پر اٹھنے والے تنازعہ نے اب لسانی مسئلے کی شکل اختیار کرلیا ہے ۔ سول سروس کے امتحان کے خواہش مند طلباء گزشتہ ایک ہفتے سے سی سیٹ کے خاتمے کے مطالبے پر دارالحکومت میں احتجاج کررہے ہیں۔

Will resolve UPSC exam row in a week: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں