صدر جمہوریہ کنبہ کے سربراہ کی طرح رہنمائی کرتے ہیں - وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-29

صدر جمہوریہ کنبہ کے سربراہ کی طرح رہنمائی کرتے ہیں - وزیر اعظم

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پرنب مکھرجی کے صدر جمہوریہ کے طور پر2برس مکمل ہونے کے موقع پر آج کہا کہ وہ کنبہ کے سربراہ کے طور پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہصدر جمہوریہ کے2برس مکمل ہوگئے ہیں ۔ آپ کی رہنمائی میں ملک کو نئی سمت اور نئی تحریک ملک ہے اور گزشتہ2برس کا میرا ذاتی تجربہ بہت ہی حوصلہ افزا رہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ مجھ جیسے نئے شخص کو کنبہ کے ایک سربراہ کے طور پر آپ کی رہنمائی ملی ہے اور مجھے اعتماد ہے کہ آپ کی میعاد کارکے دوران ملک مستقبل قریب میں بھی بہتر ترقی اور دنیا میں عزت حاصل کرے گا ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر2کتابوں کا اجرا بھی کیا۔ ان میں سے ایک کتاب راشٹر پتی بھون میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے مدعو کئے گئے لوگوں پر مشتمل ہے جب کہ دوسری کتاب پرندوں کی شکل میں بن بلائے مہمانوں پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چونکہ ان دونوں کتابوں کے مصنف راشٹرپتی بھون سے وابستہ ہیں ، اس لئے ان میں احساسات سے متعلق باتوں کو پیش کیا گیا ہے ۔

President's warmth and guidance has been family-like: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں