پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ کے تقریباً دیڑھ مہینہ طویل بجٹ سیشن کا کل سے آغاز ہوگا۔ جس میں نریندر مودی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیاجائے گا ۔ امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے اس سیشن میں بڑھتی قیمتوں کا مسئلہ ہنگامہ برپاد کردے گا۔ حکومت کو نشانہ بنانے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے پاس کئی ایک مسائل موجود ہیں جن میں سابق سالیسٹر جنرل گوپال سبرامنیم کے سپریم کورٹ کے جج کی بحیثیت جج تقرری سے حکومت کے حالیہ انکار سے پیدا ہونے والا تنازعہ مرکزی وزیر نیہال چند کی عصمت ریزی مقدمہ کا تنازعہ اور ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات شامل ہیں ۔ کل پہلے دن توقع ہے کہ وزیر امور خارجہ سشما سوراج ، عراق میں ہندوستانیوں کی صورتحال پر پارلیمنٹکے دونوں ایوان سے خطاب کریں گی۔ ریلوے بجٹ شیڈول کے مطابق8جولائی کو پیش کیاجائے گا۔جبکہ اگلے دن معاشی سروے جاری کیاجانے والا ہے ۔10جولائی2014-15مرکزی بجٹ پیش کیاجائے گا ۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے مسئلہ پر اگر حکومت کانگریس کو عہدہ دینے سے انکار کردیتی ہے تو دونوں فریقوں کے درمیان زبردست اختلاف رونما ہوسکتا ہے ۔543رکنی ایوان میں کانگریس کو صرف44نشستیں حاصؒ ہوئی ہیں، مختلف پارٹیوں کے قائدین سیشن کے دوران قیمتوں میں اضافہ ریل کرایہ اور مرکزی ڈھانچہ کے مسائل اٹھانا چاہتا ہے ۔ اس بجٹ سیشن کی28نشستیں ہوں گی ۔ کام کا وقت168گھنٹے رہیگا۔ مختلف وزارتوں کے لئے ابھی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہوپارہی ہے ۔ اس لئے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے بجائے پارلیمنٹ میں مباحث کے بعد31جولائی تک وزارتوں کے لئے گرانٹ کی منظوری کے مطالبات پر دونوں ایوانوں میں بل پیش کئے جائیں گے ۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے اس موقف کا اظہار کیاکہ حکومت کسی بھی مسئلہ پر مباحث کے لئے تیار ہے اورانہوں نے پارلیمنٹ کے وقار کو یقینی بنانے اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ حکومت ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(مرممہ) آرڈیننس2014اور آندھرا پردیش تشکیل جدید(مرممہ) آدیٹننس2014کی جگہ پر بل منٖظورکرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وزارت تجارت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن پر ایک نیا بل لانا چاہتی ہے ۔ جب کہ اپوزیشن پارٹیوں سے بات چیت کے بعد مختلف زیر التوا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے ۔ ترنمول کانگریس اور اس کی حریف بائیں بازو کی پارٹیاں پہلے ہی مطالبہ کرچکی ہیں کہ ریل اور عام بجٹ کی پیشکشی کے بعد بڑھتی قیمتوں کا مسئلہ اٹھایا جائے۔ سی پی آئی ایم کے قائد پی کرونا کرن نے پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ اور خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلہ پر بحث کی جائے ۔ بائیں بازو کی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ اس سیشن میں خواتین کا تحفظات بل پیش کیاجائے ۔ اس سیشن میں لوک سبھا کی کارروائی کے درران تقریر کرنے والے ارکان کو ایک بڑے اسکرین پر دکھایاجائے گا تاکہ تمام ارکان اس کا نظارہ کرسکیں ۔ پارلیمنٹ کے اس سیشن کا14اگست کو اختتام ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں