وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں3600کروڑ روپے کے مالی خرد برد کے الزامات کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈرائرکٹوریٹ 6مختلف ممالک کو فوجداری درخواستیں روانہ کرتے ہوئے مبینہ مالی ادائیگی کے راستے کی تحقیقات کے لئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کرے گا ۔ ایجنسی نے دو دن پہلے ہی ایک فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ایجنسی کو پتہ چلا ہے کہ ہندوستانی اور بیرونی فرموں کے درمیان غیر قانونی رقومات کی ادائیگی کے لئے170جعلی فرموں کا استعمال کیا ہوا ہے ۔ ایجنسی توقع ہے کہ اٹلی، مارشیش ، برطانیہ، تیونس ، دبئی اور یورپ کے چند ممالک کو فوجداری درخواستیں روانہ کردے گی تاکہ اس معاملت میں رقومات کی ادائیگی کی تفصیلات معلوم کی جاسکے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذرائع نے کہا کہ ہندوستان اور ان ممالک کے درمیان معاہدہ کے تحت درخواستیں روانہ کی جائیں گی ۔ معاہدہ کے تحت فوجداری معاملات میں مدد فراہم کرنا شامل ہے ۔ ایجنسی نے پی ایم ایل اے کے قانون کے تحت رشوت کی رقم کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد پہلے ہی بیرونی زر مبادلہ قوانین کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔سی بی آئی نے مارچ2013میں اپنے ایف آئی آر میں درمیانی افراد اوردیگر لوگوں کے نام لیے تھے، سی بی آئی کی تقریباً دیڑھ سال پرانی شکایت کا نوٹ لیتے ہوئے ایجنسی نے انڈین ایر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی ، انکے ارکان خاندان یورپ کے کارلوجیروساکر سچن مائیکل اور گیڈو ہاسکے کے علاوہ چند کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کیے تھے ۔ان چار کمپنیوں میں اٹلی، برطانیہ، چندی گڑھ ، اور ماریشیش کے دو تیونس کی ایک اور دونامعلوم افراد کی چند فرمیں شامل ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں