پاکستان میں شراب پر امتناع کے بل کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

پاکستان میں شراب پر امتناع کے بل کی مخالفت

کراچی
یو این آئی
پاکستان میں شراب کی فروخت پر امتناع کے مطالبہ کی پاکستان کے غیر مسلم مخالفت کررہے ہیں ۔ پاکستان کے موجودہ قوانین کے تحت غیر مسلم عوام اجازت حاصل کرکے شراب پی سکتے ہیں ۔ غیر مسلموں کو ایک مقررہ کوٹے کے تحت شراب فراہم کی جاتی ہے اور غیر مسلموں کو ان کے معاشی موقف کے لحاظ سے شراب کا کوٹہ منظور کیاجاتا ہے اور ہر سال پرمٹ کی تجدید کی جاتی ہے اور پرمٹ حاصل کرنے کے لئے مذہب کا صداقت نامہ پیش کرنا پڑتا ہے ۔ جمعیۃ العلماء اسلام کے مولانا شیرانی نے غیر مسلموں کو بھی شراب فروخت کرنے پر امتناع کا بل ایوان میں پیش کیا ۔ مولانا نے کہا کہ سوائے علاج کے مقاصد کے شراب نوشی پر امتناع عائد کردیا جائے ۔ وزیر قانون اور پارلیمنٹ کی اسٹانڈنگ کمیٹی نے اس سلسلہ پر تحفظات کا اظہار کیا۔

Liquor ban: Law ministry, panel frown upon CII bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں