کابل ایر پورٹ پر خود کش دھماکہ - 3 غیر ملکی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

کابل ایر پورٹ پر خود کش دھماکہ - 3 غیر ملکی ہلاک

کابل
یو این آئی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے باہر آج کئے گئے ایک خود کش حملے کی زد میں آنے سے3غیر ملکی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ایئر پورٹ کے باہر بم دھماکے کرکے تین غیر ملکی مشیروں اور افغانستان زبان بولنے والے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے غیر ملکی شہریوں کی شہریت کا فوری طور پرپتہ نہیں چل سکا ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران 15افراد کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ طالبان ترجمان کے اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ افغان حکومت کے غیر ملکی مشیروں کے ساتھ ان کا مقامی مترجم بھی مارا گیا ہے ۔ کابل ایئر پورٹ کے باہرہونے والے اس خود کش حملے میں مارے گئے تین غیر ملکی مشیران کے حوالے سے فوری طور پر یہ یہ بتایا گیا ہیکہ ان کاکس ملک سے تعلق ہے اور یہ کس قسم کی مشاورت دینے افغانستان آئے تھے ۔ اس سے پہلے17جولائی کو ایک حملے کانشانہ بھی کابل کا یہی ایئر پورٹ بنا تھا۔ طالبان نے ایئر پورٹ کے نزدیک مکان سے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا ۔ تاہم اس کارروائی میں ملوث تمام پانچ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے ۔ کابل ایئر پورٹ نیٹو فورسز کے فوجی استعمال میں بھی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے اواخر تک امریکی افواج افغانستان سے واپس جارہی ہیں۔ جس کے بعد طالبان اور افغان فورسز ایک دوسرے کے براہ راست مقابل ہوں گے ۔

'Foreigners' killed in Kabul airport suicide attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں