گھنٹوں برقی سربراہی کی مسدودی سے حیدرآبادی عوام سخت مشکلات سے دوچار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

گھنٹوں برقی سربراہی کی مسدودی سے حیدرآبادی عوام سخت مشکلات سے دوچار


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-july-4

منصف نیوز بیورو
دونوں شہروں حیدآباد و سکندرآباد بالخصوص پرانا شہر میں روزانہ6تا8گھنٹہ برقی سربراہی کی مسدودی سے عوام کوسخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔ بالخصوص روزہ دار جو صبح کے وقت کچھ دیر کے لئے آرام کرتے ہیں برقی سربراہی کی مسدودی سے تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں ۔ حکومت نے روزانہ4گھنٹہ برقی شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا تھا لیکن صبح8:30بجے سے ہی شام تک کئی گھنٹۃ برقی منقطع کی جارہی ہے ۔، چیف منسٹر نے ماہ رمضان کے جائزہ اجلاس میں تیقن دیا تھا کہ رمضان میں صؓح و شام باقاعدہ برقی سربراہی عمل میں آئے گی۔ اس کے باوجود پہلے رمضان سے ہی من مانی اوقات میں برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے پرانے شہر میں جلد ہی سب کنٹرول روم کے قیام کا اعلان کیا گیا لیکن اس پر عمل ہنوز ندارد ہے ۔ برقی سربراہی بے قاعدگی سے پانی کی سربراہی متاثر ہورہی ہے ۔لوگ پینے کے پانی کے حصول کے لئے گھڑے لے کر در بدر بھٹک رہے ہیں ۔برقی کی مسدودی سے بازاروں میں ماہ صیام کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں سے ربط پیدا کئے جانے پر کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔ عوام کاکہناہے کہ تلنگانہ ریاست کی نئی حکومت برقی کی سربراہی میں ناکام ہوچکی ہے یا پھر محکمہ برقی میں آندھرائی عہدیداروں کی وجہ سے برقی سربراہی متاثر ہورہی ہے ۔ ان تمام سوالوں کا حکومت یا ان کے نمائندے کوئی جواب دینے سے قاصر ہیں آخر یہ غیر یقینی صورتحاک کب تک جاری رہے گی اور عوام کو24گھنٹے بلا رکاوٹ برقی سربراہی کب عمل میں آئے گی ۔ریاست کے حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔ اگر یہی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو عوام سڑکوں پر نکل پڑیں گے اور اس وقت حالات کو قابو میں کرنا مشکل ہوجائے گا ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق روزانہ150کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ بعض مقامات پر10گھنٹے برقی سربراہی بند رہ رہی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں