پرانے شہر میں بونال جلوس کا پرامن انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

پرانے شہر میں بونال جلوس کا پرامن انعقاد


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-july-22

منصف نیوز بیورو
پرانا شہر کے مرکزی بونال جلوس کا آج پر امن اختتام عمل میں آیا ۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ اکنامادنا کمیٹی کے زیر اہتمام بونالجلوس کا تین بجے دن ہری باؤلی سے آغاز ہوا ۔ بعد ازاں جلوس براہ لال دروازہ ، شاہ علی بنڈہ ، چار مینار ، گلزار حوض، مدینہ چوراہا سے ہوتا ہوا نیا پل ، موسی ندی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ بونال جلوس ہاتھی پر نکالا گیا ۔ روایتی انداز میں جلوس کے آگے پوتراج اپنے مخصوص انداز میں مظاہرہ کررہے تھے ۔ عوام بالخصوص خواتین کی کثیر تعداد جلوس میں شریک تھی ۔ شام6:30بجے جلوس کے چار مینار پہونچنے پر مندر کمیٹی کے قائدین خصوصی شہ نشین سے جلوس کا خیر مقدم کررہے تھے ۔ مدھو شکی گوڑ، پونم پربھارکر سابق ارکان پارلیمنٹ اور دیگر قائدین نے جلوس میں شرکت کی ۔ صدر مندر کمیٹی جی نرنجن نے جلوس کی قیادت کی ۔ سٹی پولیس کی جانب سے جلوس کے پر امن انعقاد کے لئے وسیع تر سیکوریٹی بندو بست کئے گئے تھے۔ کمشنر پولیس ایم مہندر ریڈی کی نگرانی میں اڈیشنل کمشنر پولیس جی ملا ریڈی ، اڈیشنل کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ ، ڈی سی پی ساؤتھ زون ایس ایس ترپاٹھی اور دیگر عہدیدار سیکوریٹی بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے ۔ جلوس کے پیش نظر شاہ علی بنڈہ، چار مینار ، پتھر گئی، گلزار حوض اور دیگر علاقوں میں دوکانات کو بند کردیا گیا تھا۔ جلوس کے اختتام کے بعد دوبارہ دکانیں کھول دی گئیں ۔ جلوس کے پر امن انعقاد پر کمشنر پولیس اور دیگر عہدیداروں نے عوام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔ جلوس کے راستوں پر رکاوتیں کھڑی کرتے ہوئے12بجے دن سے ہی ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں رات آٹھ بجے کے بعد ہی ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں