MH17 پر حملہ - بین الاقوامی ایر لائنز کا عالمی اجلاس طلب کرنے امارات ایرلائنز کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-22

MH17 پر حملہ - بین الاقوامی ایر لائنز کا عالمی اجلاس طلب کرنے امارات ایرلائنز کی سفارش

پیرس
رائٹر
عالمی سطح پر سب سے بڑی ایئر لائن کمپنیوں کی فہرست میں شامل دبئی کی ایمیرٹس ایر لائن کے صدر ٹیم کلارک نے ملائشیائی طیارہ(پرواز نمبرMH17) کو مار گرائے جانے کے خلاف رد عمل کے اظہار اور ایسے انسداد پر تبادلہ خیال کے لئے بین الاقوامی ایر لائنز کے ایک اجلاس کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسافروں کی تعدا د کے اعتبار سے ایمیرٹس کو یہ نمایاں مقام حاصل ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں علاقائی جھڑپوں کے خطرات پر بھی دوبارہ غوروخوض کی سفارش بھی کی ۔ ٹیم کلارک نے یہ بھی کہا کہ اندرون ملک ریگولیٹرس اس سلسلہ میں اہم رول ادا کرتے ہوئے اپنے طیاروں کو یہ ہدایت دے سکتے ہیں ۔ کہ پرواز کے لئے کون سے علاقے محفوظ ہیں۔ کلارک نے رائٹر کو ایک ٹیلیفونی انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی ایر لائن برادری کو ایک ادارہ کی حیثیت سے اس کے خلاف رد عمل کا اظہا ر کرنا چاہئے کہ یہ رویہ اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے ۔ ادارہ کے لئے علاقائی2طرفہ ہلاکت خیز تصادم کے دوران محوپرواز طیاروں کو نشانہ بنایاجانا ناقابل قبول ہے کیونکہ ایر لائنز کوایسے تصادم سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ انٹر نیشنل ایر ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لائے جس میں یہ جائزہ لیاجائے کہ علاقائی عدم استحکام کا مسئلہ حل کرنے میں ایر لائن کیا رول کتنی کامیابی کے ساتھ ادا کرسکتی ہے ۔ جنیوا میں قائم گروپ سربراہ نے گزشتہ ہفتہ یہ وضاحت کی تھی کہ انہیں حکومتوں اور ایر ٹریفک ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے کہ وہی یہ اطلاع دے سکتے ہیں ۔ کہ کس روٹ سے طیارہ بحفاظت گزر سکتا ہے ۔ کلارک نے تاہم یہ بھی بتایا کہ جب انہیں ملائشین ایر لائن پر حملہ کی اطلاع ملی تو وہ غصہ سے لال پیلے ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل سیول ایوئیشن آرگنائزیشن اس کے خلاف قدم اٹھا سکتی ہے ۔ کلارک نے مزید کہا کہ مشرق اور مغرب کے سفر یا اس کے برعکس مغربی ممالک سے ایشیا کی جانب سفر کے دوران کسی بھی طیارہ کو تصادم کے علاقوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ ہم روایتی طور پر اسے برداشت کرتے رہے ہیں ۔ تریپولی اورکابل پر حملے ہوئے ۔ کراچی کو بھی بخشا نہیں گیا ۔ پروٹوکولس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طور طریقوں سے ہم لیس ہیں۔

Emirates calls for airlines summit on 'outrageous' MH17 attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں