چار مینار کے اطراف بیریکیڈس لگانے سے تاجرین کو مشکلات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

چار مینار کے اطراف بیریکیڈس لگانے سے تاجرین کو مشکلات


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jul-06

ایس این بی
تاریخی چار مینار کے اطراف بالخصوص مکہ مسجد اور گلزار حوض کے علاقوں کا معتمد عمومی ہند مجلس اتحاد المسلمین سید احمد پاشاہ قادری نے تفصیلی پیدل دورہ کر کے معائنہ کیا ۔ جہاں پر پولیس کی جانب سے بریکیڈس لگائے گئے ، مقامی بیوپاریوں وتاجرین بشمول ٹھیلہ بنڈی فروشوں کو ایک وفد رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل پیش کئے اور بتایا کہ ان بریکیڈس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصانات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔جب کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے پیش نظر میوہ جات کے علاوہ دیگر کاروبار کرنے والے تاجرین بھاری تعداد میں اشیاء کا ذخیرہ کرتے ہیں تاکہ وہ اس ماہ میں اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں ۔ بیوپاریوں نے رکن اسمبلی کو واقف کروایا کہ پولیس ٹریفک کے بہاؤ کا آسان بنانے کے لئے ان بریکیڈس کو نصب کیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے بلکہ ان تاجرین و بیوپاریوں کو کاروبار کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ جگہ تنگ ہوجانے سے ان کا مال خرا ب ہوجارہا ہے ۔ احمد پاشاہ قادری نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چار مینار و انسپکٹر پولیس چار مینار و انسپکٹر پولیس چار مینار کو طلب کرتے ہوئے مذکورہ واقعات سے انہیں واقف کرواتے ہوئے فی الفور نصب کردہ بریکیڈس کو ہٹادینے کی ہدایت دی ۔ پاشاہ قادری نے پولیس حکام سے کہا کہ وہ ٹھیلہ فروشوں کی بنڈیوں کو ایک قطار میں کھڑی کرنے کی ہدایت دیں اور مذکورہ مصروف ترین سڑکوں و فٹ پاتھوں پر آٹو ز و دیگر گاڑیوں کو پارکنگ کرنے نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پولیس کے رویہ کے باعث ٹریفک کے علاوہ تاجرین و بیوپاریوں کے لئے بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ متعلقہ اے سی پی و انسپکٹر پولیس نے رکن اسمبلی چار مینار کو تیقن دیا کہ وہ بریکیڈس کو ہٹاتے ہوئے مناسب طریقہ کار استعمال کریں تاکہ تاجرین و بیوپاریوں کو کسی بھی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے اور ٹریفک کا نظام بھی ممکن ہوسکے ۔ اس موقع پر اتحاد ہاکرس یونین کے قائدین بشمول الطاف بھائی ، شیخ معین ، محمد قادر ، لئیق محمد اسماعیل اور سید جمیل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ جنہوں نے مذکورہ مسئلہ کی یکسوئی پر صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ معتمد عمومی و رکن اسمبلی مجلس احمد پاشاہ قادری سے اظہار تشکر کیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں