مغربی بنگال حکومت معیار تعلیم بلند کرنے کی پابند - 298 طلبا کو اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

مغربی بنگال حکومت معیار تعلیم بلند کرنے کی پابند - 298 طلبا کو اعزاز

آسنسول
ایس این بی
آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وداعی بورڈ کی جانب سے آسنسول میونسپل کارپوریشن علاقہ کے مادھیا مک، ہائر سکنڈری ، آئی سی ایس اور سی بی ایس ای اسکولوں سے سکنڈری اور ہائر سکنڈری کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے298طلبہ کے اعزا میں ایک تقریب کا انعقاد آسنسول ربندر بھون میں کیا گیا جس میں وزارت تعلیم کے وزیر مملکت آشش بنرجی نے اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ذریعہ ریاست میں تعلیم کا کھویا وقار واپس کی جدو جہد کرنے کے عزم اور اقدامات کی وضاحت کی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تعلیم سے طلبہ کی اہمیت کو بڑھانے کی جانب تمام اسکیم کا نفاذ کیاجارہا ہے ۔تمام اسکولوں میں مڈ ڈے میل کا آغاز طلبہ کو کتابوں کی فراہمی ، لڑکیوں کے لئے او بی سی طلبہ کو اسکول یونیفارم اور لڑکیوں کو اعلی تعلیمات کی حصول کی جانب لایاجارہا ہے ۔ مختصراً یہ کہ ریاستی حکومت تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے پابند عہد ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں تعلیم کی صورتحال کافی خراب ہوگئی ہے۔ اسکول سے طلبہ دور ہورہے تھے جسے ماں ماٹی کی حکومت نے از سر نو طلبہ کو اسکول سے جوڑا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پرآسنسول کے وزیر ملئے گھٹک ، میئر تاپس بنرجی ،ڈپٹی مئر امرناتھ چٹر جی ، چیئر مین جتندرتیواری ، رام کرشن مشن کے سکھا نند جی مہاراج ، پروفیسر سہرید ،بسو ملک وغیرہ کے ہاتھوں آسنسول کارپوریشن علاقہ کے298نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف، پھول اور مٹھائیاں کے علاقہ ایک ایک سپاس نامہ دیاگیا۔

West Bengal Government committed to raising the higher standard of education

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں