مشرقی وسطی خام ایندھن کا رخ تبدیل - ایشیا نئی منزل - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

مشرقی وسطی خام ایندھن کا رخ تبدیل - ایشیا نئی منزل - رپورٹ

دبئی
پی ٹی آئی
شمالی امریکی توانائی ترقی کے اثراب اب مشرق وسطی ، روس اور چین پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ڈپلو آئیٹل2014آئیل اینڈ گیس ریالٹی چیک رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی کہ اس رجحان کے نتیجہ میں سربراہی کے ذرائع مسابقت میں شدت ، عالمی جغرافیائی سیاسی منظر نامہ میں تبدیلیاں نمایاں ہونے کے علاوہ اقوام اور ممالک کے درمیان وسیع تر بین انحصار ی میں بھی اضافہ ہوگا ۔ جاریہ سال توانائی منڈیوں میں جغرافیائی سیاسی ترغیبات اور عملی نقطہ نظر کی پرچھائیاں نمایاں رہیں جس کی کوئی مثال سابق میں نہیں ملتی ۔ ڈیلو آئٹس مڈل ایسٹ میں توانائی وسائل قائد کینتھ میکلر نے بتایا کہ مشرق وسطی کے لئے خام ایندھن بردار جہاز کے روٹس میں تبدیلی کی پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ اب ان کی برآمدگی مغرب، امریکہ اور یورپ کے بجائے مشرق اور ایشیاء کی جانب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم یہ باور کرتے ہیں کہ مشرق وسطی اور امریکہ کے درمیان روابط میں کمی سے متعلق پیش قیاسی میں کچھ زیادہ ہی شدت سے کام لیاگیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ عرب بہار کے بعد سے خطہ شورشوں کا شکار ہے اور حالات مستحکم نہیں جس کے سبب خطہ کے تیل پر مغرب کا انحصار کم ہوتا جارہا ہے ۔ امریکہ رفتہ رفتہ مشرقی وسطی(خلیجی) ممالک پر خام تیل سے متعلق انحصار کم کررہا ہے جس کے نتیجہ میں ایشیائی ممالک اور چین کی جانب سے مطالبہ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ میکر نے وضاحت کی کہ موجودہ صورتحال کچھ ایسی ہے کہ جن کا انحصار اب مشرقی وسطی کے خام ایندھن پر بڑھنے لگا ہے لہذا مشرق وسطی سے چین کو ایکسپورٹ میں اضافہ یقینی ہے ۔ امریکی توانائی اطلاعات انتظامیہ کے مطابق جاریہ دہائی کے اختتام تک امریکہ قدرتی گیس کا سب سے بڑے ایکسپورٹر کی حیثیت سے ابھرے گا۔ بعض ماہرین یہ اندیشہ ظاہر کررہے ہیں کہ خود کفیلی کے اس بڑھتے احساس سے ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہونے کا جذبہ بیدار ہوگا اور بین الاقوامی امور سے متعلق سر گرمیوں کا حصہ بننے سے مغربی ممالک ہکچکچائیں گے ۔ تاہم میرا خیال ہے کہ یہ منظر نامہ ہرگز مرتب نہیں ہوگا۔ کیونکہ خصوصی طور پر ایشیاء پیسفک علاقہ میں اس کے ساتھ ساتھ مسابقت میں اضافہ اور سربراہی کے نئے وسائل کا پیداہونا یقینی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں