لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر پر گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر پر گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کا فیصلہ

لندن
یو این آئی
لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر گاندھی کا مجسمہ نصب کیاجائے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور خزانہ کے چانسلر جارج اوسیوری نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں عدم تشدد اور شہری حقوق کی تحریکات موجب ترغیب رہے گاندھی کا مجسمہ نصب کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت کے لئے علامتی اہمیت کا یہ مقام اس عظیم شخص کے لئے موزوں خراج ہوگا جس سے ہم سب کو ان کے نظریات و تعلقات پر عمل کرنے کی ترغیب ملے گی اور ہم انکی غیر معمولی زندگی کے اہم لمحات کو بھی یاد رکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کا لندن سے خاص رشتہ رہا ہے، انہوں نے یہاں تعلیم حاصل کی تھی ۔ یہ مجسمہ اگلے سال لگایا جائے گا۔ ان کامجسمہ نیلسن منڈیلا اور ابراہم لنکن کے برابر لگایا جائے گا۔

Mahatma Gandhi's statue to be installed in London's Parliament Square

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں