آخری سانس تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا - جنرل راحیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

آخری سانس تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا - جنرل راحیل

پشاور
یو این آئی
پاک فوج کے سربراہ نے شمالی وزیرستان سمیت ملک بھرمیں دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک ان کا پیچھا نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اشرف نے شمالی وزیرستان میں محاذ پر لڑنے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک پیچھا کریں گے اور انہیں کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی ۔ فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا اور آپریشن میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کا آخری سانس تک پیچھا کریں گے اور پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔

Terrorists to be chased till elimination: Gen Raheel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں