کولکاتا میں نئے تھانوں کا قیام - ممتا بنرجی کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

کولکاتا میں نئے تھانوں کا قیام - ممتا بنرجی کا فیصلہ

کولکاتا
ایس این بی
شہر میں لا اینڈ آرڈر کو بہترکرنے کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر یہاں کے تھانوں کو تقسیم کرکے نئے تھانوں کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بار شہر میں آٹھ جئے تھانوں کا قیام کرنے کے منصوبے بنائے گئے ہے، فی الحال چار تھانوں کے قیام کی جائے گی ۔ ڈھاکوریا علاقے میں رہنے والے لوگوں کو اب192ایکڑ کا ڈحاکوریا لیک اور رابندر سروور پارکر لیک تھانہ نہیں جائیں گے ۔ کیونکہ اب رابندر سروور کے نام سے نئے تھانہ کا قیام کیاجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اور چار تھانوں کو بانٹ کر نئے تھانے قائم کئے جائیں گے ۔ ان نئے تھانوں کا قیام کرنے کے لئے محکمہ داخلہ نے اپنی منظوری دے دی ہے ۔ پہلے مرحلے میں رابندر سروور اور ودیا ساگر تھانوں کا قیام کیاجائے گا اور دوسرے مرحلے میں کاکورگا چھی اور بونڈ یل گیٹ تھانہ بنایا جائے گا ۔ اطلاع کے مطابق ، رابندر سروور اور ودیا ساگر تھانہ کے لئے ریاستی حکومت کے پاس پہلے ہی بنیادی سہولت دستیاب ہیں۔ گول پار کے پاس جہاں پہلے گڑیا ہاٹ تھانہ تھا ، وہیں پر رابندر سروور تھانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ یا رابندر سروور اسٹیڈیم میں واقع خالی مقام پر بھی نئے تھانے قائم ہوسکتے ہیں ۔

new police stations in Kolkata - Mamata Banerjee's decision

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں