مرادآباد میں مذہب اور ذات کی سیاست کرنے والوں پر اعظم خان کی نکتہ چینی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

مرادآباد میں مذہب اور ذات کی سیاست کرنے والوں پر اعظم خان کی نکتہ چینی

رام پور
ایس این بی
کل سہ پہر بعد محمد علی جوہر یونیورسٹی شجر کاری مہم کے تحت بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلر وکابینی وزیر محمد اعظم خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد کا امن و امان خطرہ میں ہے ۔ یہاں1980جیسے فساد کرانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور ات کے نام پر سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ اعظم خاں نے کانٹھ کے واقعہ کو افسوس ناک بتاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے فساد کیا ان کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے اور چہرے جرائم پیشہ لوگ ڈھک لیتے ہیں تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے ۔ انہوں نے مرادآباد کے انتظامیہ اور پولیس افسران کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ مرادآباد کا امن و امان خطرہ میں ہے۔
وزیر پارلیمانی امور اعظم خاں نے کہا کہ273ممبر پارلیمنٹ کا گھمنڈ رکھنیوالی بی جے پی اس گمان میں نہ رہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کا انہیں لائسنس مل گیا ہے۔ انہوں نے ودھان سبھا کے باہر بی جے پی یوو امورچہ کے مظاہرہ کو سیاسی دہشت گردی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا لیکن اسمبلی ہاؤس پر ایک سیاسی پارٹی نے حملہ کیا۔ اس موقع پر کابینی وزیر محمد اعظم خاں کمشنر شیو شنکر سنگھ ، ڈی آئی جی گلاب سنگھ، ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی ۔ ایس پی سادھنا گو سوامی ، چیئرمین اظہر احمد خاں وغیرہ نے پودے لگائے ۔
بعد میں جوہر یونیورسٹی میں وزیر شہری ترقیات نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور شہر میں چل رہے کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پاور کارپوریشن کے ایم ڈی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ان کی اس دلیل کو رد کردیا کہ شہر میں انڈر گراؤنڈ کیبل بچھانے میں دقت آرہی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سخت ہدایتدی ۔ انہوں نے سڑکیں چوڑی کرنے کے معاملہ میں لاپرواہی برتنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں چوڑی کرنے میں جو ناجائز قبضے آڑے آرہے ہیں انہیں فوری ہٹایا جائے ۔ فلائی اوور بنائے جانے میں تاخیر پر کارپوریشن کے افسران پر کافی ناراض ہوئے اور انفراسٹرکچر کی تبدیلی کو بھی کہا ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹیو انجینئر پر بھی ناراض ہوئے۔ وزیر موصوف نے ضلع مجسٹریٹ سے کہا کہ وزیر اعلیٰ جلد ہی تمام محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنک کرنے والے ہیں اس لئے اپنی پوری تیاری رکھیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں