چینائی عمارت انہدام واقعہ کے متاثرین سے نائیڈو کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

چینائی عمارت انہدام واقعہ کے متاثرین سے نائیڈو کی ملاقات

حیدرآباد
پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج چینائی عمارت کے انہدام واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں جنگی خطوط پر درکار طبی خدمات اور ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔اس واقعہ میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق بتایاجاتا ہے کہ آندھرا پردیش کے اضلاع دجیا نگرم اور سریکا کلم سے ہے ۔ چندرابابو نائیڈو ضلع نیلوکی سری ہری کوٹہ سے پہنچے تھے جہاں انہوں نے قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھPSLV-C23راکٹ کوخلاء میں داغنے کا مشاہدہ کیا ۔ یہاں جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف منسٹر نے مہلوکین کے افراد خاندان سے اظہا ر تعزیت بھی کیا۔چینائی میں11منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم ہوجانے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر17ہوگئی ہے حتی کہ ایک خاتون آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی جسے قبل ازیں زندہ بچالیا گیاتھا۔چندرا بابو نائیڈو قبل ازیں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے مہلوکین کے ورثاء میں5لاکھ روپے ایکس گریشیا ادا کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ریاست کے عہدیداروں کی ایک ٹیم کو بھی راحت اور بچاؤ کے کاموں کی نگرانی کے لئے چینائی روانہ کیا ہے۔

naidu meets chennai building collapse victims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں