تلنگانہ میں 8 سرکاری پالی ٹیکنکس کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

تلنگانہ میں 8 سرکاری پالی ٹیکنکس کو منظوری

حیدرآباد
اعتماد نیوز
حکومت تلنگانہ کی جانب سے تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں تعلیمی سال2014-15سے نئے سرکاری پالی ٹیکنکس کے قیام کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ سکریٹری محکمہ فنی تعلیم حکومت تلنگانہ وکاس راج نے بتایا کہ آل انڈیاکونسل فاریگنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی اجازت کے بعد کمشنر ٹکنیکل ایجوکیشن تلنگانہ نے تعلیمی سال 2014-15سے نئی ریاست کے8مقامات پر گورنمنٹ پالی ٹیکنک کے قیام کی اجازت دے دی ہے ۔ اے آئی سی ٹی ای نے تمام8نئے پالی ٹکنکس میں دو شفٹوں میں طلبہ کے لئے کورسس چلانے اجازت دی ہے ۔ ضلع محبوب نگر میں وڈے پلی گورنمنٹ پالی ٹکنک کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس میں فرسٹ شفٹ میں 120طلباء کو داخلہ دیاجائے گا ،60میکانکیل انجینئرنگEEE60شامل ہوں گے ۔ لڑکیوں کے لئے ضلع محبوب نگر کے پیپر میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک کی فرسٹ شفٹ میں120نشستوں کے ساتھ منظوری دی گئی ہے جس میں ای سی ای اورEEEشامل ہیں ۔ ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک کی120نشستوں کے ساتھ منظوری دی گئی ہے جس میں میکانیکل انجینئرنگ اور سیول انجینئرنگ کو شامل کیا گیا ہے ۔ ضلع میدک کے جوگی پیٹ میں لڑکیوں کے لئے گورنمنٹ پالی ٹیکنک کی120نشستوں کے ساتھ منظوری دی گئی ہے جس میں ای ای ای اور کمپیوٹر انجینئرنگ کو شامل رکھا گیا ہے ۔ ضلع میدک کے چیگنٹہ میں120نشستوں کے ساتھ گورنمنٹ پالی ٹیکنک قائم کیاجارہا ہے جس میںEEEمیکانیکل انجینئرنگ شامل ہے ۔ ضلع عادل آباد کے اونٹور میں گورنمنٹ ماڈل ریسیڈیشنل پالی ٹیکنک کی120نشستوں کے ساتھ منظوری دی گئی ہے جس میںEEEاور میکانیکل انجینئرنگ شامل ہیں ۔ ضلع میدک کے سدی پیٹ میں لڑکیوں کے گورنمنٹ پالی ٹیکنک120نشستوں کے ساتھ سیول انجینئرنگ اورEEEکے ساتھ آغاز ہورہا ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے کوسگی میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک 180نشستوں کے ساتھ شروع کیاجارہاہے جس میں سیول انجینئرنگ میکانیکل انجینئرنگ اور EEEکو شامل رکھا گیا ۔ سکریٹری فنی تعلیم نے تعلیم سال 2014-15 میں کورسس شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔

8 govt polytechnics in telangana approved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں