ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں تعلیمی سمینار و جلسہ تقسیم انعامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر میں تعلیمی سمینار و جلسہ تقسیم انعامات

mvs-college-mahboobnagar seminar
عصر حاضر کا تقاضہ ہے کہ اردو میڈیم طلبہ سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہو
ایم وی ایس ڈگر ی کالج محبوب نگر میں جلسہ سے ڈاکٹر بشیر احمد، سلیم فاروقی کا خطاب

اردو میڈیم طلبہ دور حا ضر میں اپنے آپ کو سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کریں کیونکہ عالمی سطح پر ٹکنالوجی کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ترقی سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں تقریبا ہر کام روبوٹ اور ٹکنالوجی کے ذریعہ انجام پائیگا۔اردو ذریعہ تعلیم طلبہ مایوسی کا شکار نہ ہو اور سخت محنت و جستجو اور مثبت سونچ کے ذریعے اعلی تعلیم کے حصول کے ساتھ بہتر روزگا حاصل کریں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر نے ایم وی ایس ڈگر ی کالج محبوب نگر کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن پروگرام وجلسہ تقسیم انعامات پروگرام سے کیا وہ ’’ اعلی تعلیم اور نفسیاتی تناظر‘‘کے موضوع پرمخاطب تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نفسیات کو روح کا مطالعہ کہا جاتا ہے ‘نفسیات دراصل شعور کا مطالعہ ہے انہوں طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندر سیکھنے کی تحریک پیدا کریں،ذمہ داری،صبر اور اخلاق کے زریعہ اعلی تعلیم کی منزلیں طے کریں۔ مہمان خصوصی جناب سیلم فاروقی صاحب معتمد اردو اکیڈیمی جدہ نے اردو ذریعہ تعلیم کی اہمیت پر خطاب فرمایا اور کہاکہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے کوئی بھی علم آسانی سے سیکھا جاسکتا ہے۔اردو ذریعہ تعلیم کے ذریعہ طلباء و طالبات ترقیوں کی اعلی منزلیں طے کررہے ہیں ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں‘ ضرورت ہے کہ اپنے اند ر صلاحیتوں کو پیدا کرنے کی انہوں نے گورنمنٹ اسکولس کی موجودہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہارکیا اور اردو اکیڈیمی جدہ کی سرکاری مدارس میں جاری سرگرمیوں کو پیش کیا۔قبل ازیں ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل کالج نے اپنے خطاب میں تعلیمی سال کی رپورٹ اور نتائج کے اعداد و شمار کوبیان کیا۔اور طلبہ سے خواہش کی کہ وہ بہترنظم و ضبط کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی سطح پر اعلی نشانات حاصل کرنے والی اردو میڈیم کی طالبہ زرین کہکشاں اور اساتذہ کوجناب سلیم فاروقی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور انعام سے نوازہ گیا۔مزید کالج کی سطح پر اعلی نشانات حاصل کرنے والے بی اے (ایچ ای پی )و (ای پی پی )گروپ کی طلبہ کی ہمت افزائی کیلئے انھیں انعامات عطا کیئے گے۔اس پروگرام میں جناب وزیر صاحب نائب پرنسپل ،محمد غوث لیکچرارسیاسیات،سبھاشنی لیکچرار تلگو،نے بھی خطاب فرمایا۔پروگرام کا آغاز یاسمین سلطانہ گروپ کے ترانہ ہندی سے ہوا،آسیہ سلطانہ ، بی بی افشاں نے مہمانان کا تعارف پیش کیا، اس پروگرام میں جناب سیادت علی صاحب نے ذرین کہکشاں کے ایم اے کی دونوں سالوں کی فیس اپنی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل نے انجام دی۔عارفہ جبین کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا،دیگر اعزازی مہمانان میں جناب حلیم بابر،جناب نو رآفاقی ،جناب نصیر احمد ،جناب ظہیر ناصری ،جناب صادق اللہ صاحب نے شرکت کی۔اس موقع پرمختلف شعبہ جات کے لیکچرار و طلباء وطالبات کی کثیر تعدا د موجود تھی۔
شعبۂ نشر واشاعت
ڈاکٹرمحمد عبدلعزیز سہیل
لیکچرارنظم ونسق عامہ

Seminar on higher education in MVS Degree college mahaboobnagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں