ہندوستانی عوام بالخصوص مسلمانوں کو زندگی کے مختلف شعبوں سے خاصی دلچسپی ہے اسی طرح انہیں کھیل کود کی مختلف انواع و اقسام کا بھی شغف ہے۔ کبھی کرکٹ کا بخار چڑھ جاتا ہے تو کبھی فٹ بال کا درد۔ کہیں ٹینس کی خاتون کھلاڑیوں کی سروس راست دل پر چوٹ کرتی ہے تو کبھی اتھلیٹکس کا جادو سر پر چڑھ بیٹھتا ہے۔ غرض کسی بے بادبان کشتی کی طرح ہمارے شوق، موسم کی ہواؤں کے تھپیڑے کھاتے رہتے ہیں۔
ورلڈ کپ کے میزبان ملک اور سابقہ چیمپین برازیل کو سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں جس عبرت ناک انداز میں شکست ہوئی اسے دیکھ کر برازیل کے مداحوں اور بالخصوص فٹ بال کے شائقین کی عبادتوں میں خشوع کے عنصر کا اضافہ ہو گیا۔ ہمیں یقین آ گیا کہ اللہ جب چاہے جسے چاہے عزت سے نوازتا ہے اور جسے، جہاں چاہے اور جس کے ہاتھوں چاہے ذلیل کر سکتا ہے۔
لہو ولہب سے بھی کوئی عبرت کا پہلو اگر نکل آئے تو ہم اسے رمضان کا فیض ہی کہیں گے۔
ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے والی دو مسلم ممالک کی ٹیموں میں ایک الجیریا تھی۔ رمضان، روزے اور مسلم فٹبالرس کے حوالے سے عالمی میڈیا نے کئی خبریں شائع کیں۔ الجیریا نے جس انداز میں طاقت ور جرمن ٹیم کا مقابلہ کیا اور اسے لوہے کے چنے چبوا دئے۔ فٹ بال کی دنیا میں کئی لوگ اسکے گرویدہ ہو گئے۔ وطن واپسی پر الجیریائی ٹیم کے ارکان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اسلام سلمانی نے یہ اعلان کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا کہ الجیریائی فٹ بال ٹیم سے کہیں زیادہ اس خطیر انعامی رقم کے مستحق غزہ کے مصیبت زدہ فلسطینی عوام ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری بالخصوص مسلم دنیا کی توجہ درکار ہے۔
***
Abid Wasay
Room no.211, 2nd floor Administrative Building, Maulana Azad National Urdu University, Gachi Bowli Hyderabad- 32.
abidwasay[@]gmail.com
موبائل : 09866492949
Abid Wasay
Room no.211, 2nd floor Administrative Building, Maulana Azad National Urdu University, Gachi Bowli Hyderabad- 32.
abidwasay[@]gmail.com
موبائل : 09866492949
![]() |
عابد عبدالواسع |
FIFA World Cup & Ramadan 2014. Article: Abid Wasay
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں