دہشت گرد اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں - شاہ عبداللہ کا پیام عید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-30

دہشت گرد اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں - شاہ عبداللہ کا پیام عید

ریاض
عرب نیوز
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ بعض مفاد پرست دہشت گردی کا سہارا لے کر اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس امر کااظہار عیدالفطر کے مبارک موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں، سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کومخاطب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ شاہ عبداللہ نے مزید کہا ’’مملکت سعودی عرب نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں تاکہ اپنی مملکت کو محفوظ بنایا جاسکے ۔‘‘ انہوں نے کہا ’’عید الفطر کا موقع خوشی اور روزوں کے اختتام کا موقع ہے ۔‘‘ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’مسلم امت کو ان عناصر کے خلاف اپنی جدو جہد تیز کرنا چاہئے جو اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں اور مسلمانوں کے بیٹوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔’’شاہ عبداللہ کایہ پیغام سعودیہ کے سرکاری ٹی وی پروزیر ثقافت و اطلاعات عبدالعزیز خوجہ نے پڑھ کر سنایا۔ ان کاکہناتھا کہ’’یہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ منحرفین کو صحیح رخ کی طرف رہنمائی کریں ، جو دجل و فریب کا شکار ہوگئے ہیں، کیونکہ اسلام ان کے مذموم مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتا ہے ۔‘‘

Saudi King: Don't misuse Islam for terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں