امیت شاہ کو زیڈ پلس سیکوریٹٰی پر کانگریس کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-04

امیت شاہ کو زیڈ پلس سیکوریٹٰی پر کانگریس کا اعتراض

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے دست راست امیت شاہ کو زیڈ پلس زمرہ سیکوریٹی دئے جانے پر کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں جبکہ بی جے پی نے اسے سیکوریٹی کے معاملے پر سیاست نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کانگریس رہنما راشد علوی نے امیت شاہ کو زیڈ پلس سیکوریٹی دینے کے حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ کسی شخص کو کس طرح کی سیکوریٹی دی جائے یہ حکومت کا اختیار ہے لیکن امیت شاہ کو اسطرح کی سیکوریٹی کیوں دی گئی ہے ۔ یہ بہت بڑا سوال ہے۔ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں کس طرح کا خطرہ ہے۔ دوسری بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی نے کانگریس سیکوریٹی پر سیاست نہ کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ کسے کس طرح کی سیکوریٹی دی جائے اس کے لئے پیمانے مقرر ہیں اور اس کی جانچ مقررہ ایجنسیاں کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیکوریٹی پر سوال اٹھارہے ہیں انہیں نہیں بھولنا چاہئے کہ ان کے رہنما کے خاندان کے اراکین کوکس طرح کی سیکوریٹی ملی ہوئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے امیت شاہ کے متعلق خطرات کو دیکھتے ہوئے انہیں زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسکے تحت امیت شاہ کی سیکوریٹی میں کمانڈر تعینات کئے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں