ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز حادثہ کا شکار - تحقیقات کا حکم جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز حادثہ کا شکار - تحقیقات کا حکم جاری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
انڈومان و نکوبار جزائر علاقہ میں دوران عمل ایک جنگی جہاز کو نقصان پہنچا جس کے ساتھ ہی بحریہ نے اس واقعہ کی مکمل اور تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ککھری کلاس کے چھوٹے جنگی جہاز آئی این ایس کوٹھر، انڈومان میں بحریہ اڈہ کی ایک بندگاہ میں داخل ہورہا تھا کہ اس میں کوئی نقص پیدا ہوگیا ، جس کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ روسی ساختہ آبدوز آئی این ایس سندھو دکھشک کی غرقابی کے بعد بحریہ عملہ و اثاثہ جات سے متعلق حادثہ کا یہ15واں واقعہ ہے ۔ سندھو رکشک گزشتہ سال اگست میں حادثہ کا شکار ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی15ارکان عملہ بھی غرقاب ہوگئے تھے ۔ آئی این ایس کوٹھر، متلاطم سمندر کا سفر ختم کرکے لوٹ رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک سینئر آفیسر کی زیر صدارت بورڈ آف انکائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ جنگی جہاز آئی این ایس کوٹھر، وشاکھا پٹنم میں ایسٹرن نیول کمانڈ کے تحت بیڑے کا ایک حصہ ہے ۔ ایسٹرن نیو ل کمانڈ ضلع بنگار اور اس کے آبی حدود سے پرے کاروائیوں کی ذمہ دار ہے ۔

Warship INS Kuthar damaged in mishap, Navy orders probe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں