اسرائیلی سفارتخانہ دہلی کے روبرو احتجاجی مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

اسرائیلی سفارتخانہ دہلی کے روبرو احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں اور بے قصور فسلطینی عوام کی ہلاکتوں کے خلاف اسرائیلی سفارت خانہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ ہوا ، جس میں بیشتر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ شریک ہوئے ۔ اڈیشنل کمشنر آف پولیس ایس بی ایس تیاگی نے بتایا کہ مظاہرہ میں70تا80احتجاجی شریک تھے جو مارچ کرتے ہوئے تقریباً2بجے اسرائیلی سفارت خانہ پہنچے۔ کچھ دیر تک احتجاجی نعرے بلند کرنے کے بعد وہ خود ہی پر امن طریقہ سے منتشر ہوگئے ۔ تیاگی نے بتایا کہ وہ بیانرس اٹھائے ہوئے تھے، جن پر غزہ کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرہ میں اور آزاد فلسطین جیسے نعرے تحریر تھے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق کئی دیگر ممالک میں بھی اسی طرز کے احتجاجی مظاہروں کے دوران غزہ میں فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

Protests Near the Israeli Embassy in New Delhi Over Israel's Gaza Strip Air Strikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں