لڑکیوں کے مختصر لباس پر گوا کے ایک وزیر کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

لڑکیوں کے مختصر لباس پر گوا کے ایک وزیر کا اعتراض

گوا کے ایک وزیر کی جانب سے لڑکیوں کے مختصر لباس میں پب جانے کے خلاف بیان کے ایک دن بعد سری رام سینے کے سربراہ پرمود متالک نے آج اس بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی لوگ ان کے نکتہ نظر سے اتفاق کرتے ہیں ۔ متالک نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دھوالیکر(گوا کے پی ڈبلیو ڈی وزیر سوڈین دھوالیکر) ریاست کی ایک اہم شخصیت ہیں ۔ انہوں نے یہ بات سمجھ لی ہے کہ پب کلچر میں کس طرح اضافہ ہوا ہے ،۔ اسی لئے انہوں نے ایسا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وزیر کا شکر گزار ہوں ۔ بی جے پی اور کانگریس میں کئی افراد ہمارے نظریات سے اتفاق رکھتے ہیں لیکن اس کا برملا اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں انہیں پارٹی کے غیض و غضب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایسے کئی لوگ ہیں جو ہمارے کلچرکا تحفظ چاہتے ہیں ۔ دھوالیکر نے کل نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ نوجوان لڑکیوں کا مختصر لباس پہن کر پب میں جانا ہمارے کلچر سے مطابقت نہیں رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس کی اجازت دیں تو گوا کے کلچر کا کیا ہوگا ۔ مختصر لباس پہنی ہوئی لڑکیاں ہمارے کلچر کی غلط عکاسی کرتی ہیں۔ اسے روکنا ہوگا۔
اسی دوران موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے مطابق کانگریس نے کہا ہے کہ وہ گوا کے پی ڈبلیو ڈی وزیر سدھین دھوالیکر کو منی اسکرٹ کا تحفہ پیش کرے گی ۔ پارٹی کے ترجمان درگاد اس کامت نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہکانگریس دھوالیکر کو منی اسکرٹ بھیجے گی تاکہ یہ ثابت کیاجاسکے کہ تقاریب میں پہنے جانے والے لباس کا کلچر کی توہین سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہیں خود اس کا مشاہدہ کرنے دیں۔ ہم انہی برانڈ نیو منی اسکرٹ بھیج رہے ہیں۔

Short skirts, a threat to Goan Culture: Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں