مہاراشٹر میں سب سے زیادہ خود کشی کے واقعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ خود کشی کے واقعات

ناسک
ایجنسیاں
خود کشی کے معاملے میں ملک میں ہماری ریاست پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ، جب کہ ملک میں ہر سال ایک لاکھ افراد خود کشی کر رہے ہیں۔ دس سال میں خود کشی کی شرح21.6فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یہ معلومات قومی جرائم اسٹیٹسٹک بیورو نے دی ہے ۔ ادارے کے مطابق مہاراشٹر نے خود کشی کے معاملے میں تمل ناڈو، آندھرا پردیش ، مغربی بنگال اور کرناٹک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گزشتہ سال ریاست میں ممبئی میں سب سے زیادہ اور اورنگ آباد میں سب سے کم لوگوں نے خو د کوشی کی تھی۔
خود کشی کی اہم وجہ خاندانی مسئلہ اور بے روزگاری بتائی جارہی ہے ۔ ادارے کے دہلی میں دفتر کے اہم اعداد و شمار افسر اکھلیش کمار نے بتایا کہ ادارے کو سال2013میں ریاستوں میں کام کرنے والے مجرمانہ اعداد و شمار اداروں سے رپورٹ حاصل ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق ہر گھنٹے15افراد خود کشی کررہے ہیں۔ سال2003میں خود کشی کی تعداد ایک لاکھ10ہزار 851تھا۔ سال2013میں اعداد و شمار بڑھ کر ایک لاکھ34ہزار799ہوگیا۔ گزشتہ دس سال میں آبادی میں اضافہ کی شرح15فیصد رہی جب کہ ایک سال(2013) میں خود کشی کے واقعات میں5.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مختلف ریاستوں میں 2013میں خودکشی کے واقعات
مہاراشٹر:16622
تمل ناڈو:16601
آندھرا پردیش:14607
مغربی بنگال:13055
کرناٹک:11622

مختلف شہروں میں 2013میں خود کشی کے واقعات
چینی:2450
بنگلور:2033
دلی:1755
ممبئی:1322
پونے:880
ناگپور:523
ناسک:282
اورنگ آباد:202

Maharashtra recorded most number of suicides in 2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں