مہاراشٹرا سدن میں ایک روزہ دار کو زبردستی کھلانے کاواقعہ - پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-24

مہاراشٹرا سدن میں ایک روزہ دار کو زبردستی کھلانے کاواقعہ - پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شیوسینا کیایک رکن پارلیمنٹ، یہاں نیو مہاراشٹرا سدن میں ایک روزہ دارمسلمان ملازم کو بظاہر زبردستی(چپاتی) کھلاتے ہوئے ایک ویڈیوفوٹیج میں پکڑے گئے۔ اس واقعہ پر آج پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا اورکئی جماعتوں کے ارکاننے واقعہ میں ملوث شیو سینا ارکان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بعض دیگر ارکان نے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے سے گریز کی اپیل کی۔(نیو مہاراشٹرا، سدن ، دہلی میں حکومت مہاراشٹرا کا گیسٹ ہاؤز ہے) مذکورہ ناخوشگوار واقعہ جب ایک بڑے تنازعہ میں تبدیل ہوگیا تو سدن کے ذرائع نے بتایا کہ شیو سینا کے بعض ارکان ، سدن میں فراہم کی جانے والی غذا کے معیار پر مبینہ طور پر برہم تھے اور ’’زبردستی کھلانے‘‘ کا واقعہ اس برہمی کا وبال تھا۔ شیو سینا ارکان نے یہ دعویٰ کرتیہوئے کہ کوئی ان کی شکایات کو سننے والا نہیں ہے ، کینٹین میں گھس آئے اور کیٹرر کے ایک ملازم سوالات کئے۔ یہ ملازم جسکا نام ارشد زبیر ہے روزہ دار تھا ۔ شیوسینا ایم پی راجن وچارے نے برہمی کے عالم میں زبیر کے منہ میں روٹی ٹھونسنے کی کوشش کی۔( یہ واقعہ گزشتہ ہفتہ پیش آیا) دلبرداشتہ ملازم نے جس کے شرٹ پر ، اس کا نام کا‘کارڈ لگا ہوا تھا ، ایم پی سے کہا کہ وہ ایسا نہ کرے ۔ وچارے نے جنہوں نے پہلے یہ کہا تھا کہ انہوں نے ایساکوئی کام نہیں کیاجو مختلف چیانلوں پر بتائے گئے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے ، بعد میں اس واقعہ پر معذرت خواہی کی اور کہا کہ’’میں اس شخص کے نام ، ذات یا فرقہ سے واقف نہیں تھا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ سدن میں فراہم کی جانے والی غذا کے ناقص معیار کے بارے میں متعلقہ حکام کو صرف واقف کرانا چاہئے تھا ۔ اسی دوران پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے واقعہ پر بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کوہدف تنقید بنایا اور حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ اس واقعہ کو پارلیمنٹ کی اخلاقیات کمیٹی سے رجوع کیاجائے ۔ اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں یہ مسئلہ اٹھایا اور شیو سینا ارکان نے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب شیو سینا ارکان نے واقعہ سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردئیے گئے ۔ لوک سبھا سے کانگریس، این سی پی ، پی ڈی پی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے واک آؤٹ کیا۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کہا کہ شیو سینا ارکان پارلیمنٹ کے خلاف الزامات’’غیر مصدقہ‘‘ ہیں۔ پہلے ان الزامات کی جانچ کی ضرورت ہے بصورت دیگر فرقہ وارانہ جذبات ابھریں گے حکومت کا اس ’’ناخوشگوار واقعہ‘‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔، ایک شیو سینا ایم پی کرپال تما نے پارلیمنٹ کے باہر اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس، اس واقعہ کوفرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ اسی دوران سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے یہاں مہاراشٹرا سدن میں ایک روزہ دار مسلمان کو کھانے کے لئے مجبور کرنے کے شیو سینا ارکان پارلیمنٹ کی مبینہ حرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ واقعہ گزشتہ ہفتہ پیش آیا تھا اور اخبار نویسوں نے اس واقعہ پر اڈانی سے تبصرہ کرنے کی خواہش کی تھی ۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ’’یہ غلط(حرکت) ہے‘‘۔ قبل ازیں یہ اطلاع ملی تھی کہ شیو سینا ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے جو مہاراشٹر ین غذا کی عدم سربراہی پر برہم تھا ، ایک مسلم کیٹرنگ سوپر وائزر کو جاریہ ماہ رمضان المبارک کے دوران جب کہ وہ روزہ سے تھا۔ واقعہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج زبردست ہنگامہ ہوا اور اجلاس بار بار ملتوی کرنا پڑا ۔ ٹی وی فوٹیج میں روزہ دارکو چپاتی تھامے ہوئے ایک شیو سینا ایم پی کے ہاتھ کو ڈھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب مرکزی وزراء نتن گڈ کری اور نجمہ ہپت اللہ نے مہاراشٹرا سدن میں ایک روزہ دار مسلم رکن عملہ کو کھانے کے لئے مبینہ طور پر مجبور کرنے کی، شیو سینا ارکان پارلیمنٹ کی حرکت پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ مذکورہ واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر ٹرانسپورٹ وہائی ویز نتن گڈکری نے سوال کو ٹال دیا ۔ وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شیو سینا ارکان پارلیمنٹ نے روزہ دار کے احتجاج کے باوجود اس کو کھانے کے لئے مجبور کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں