غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری جاری - 720 فلسطینی جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-25

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری جاری - 720 فلسطینی جاں بحق

غزہ؍ یروشلم؍واشنگٹن
پی ٹی آئی،رائٹر
اسرائیلی سپاہیوں نے دبابوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے آج بھی غزہ پر گولی باری اور بمباری جاری رکھی ، اس طرح صہیونی حکومت نے احتیاط برتنے سے متعلق بڑحتی ہوئی عالمی اپیلوں کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے ونیز ہلاکت خیز حملوں کی تحقیقات سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو بھی نظر انداز کردیا ۔ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد720تک پہنچ گئی ہے ۔ جب کہ34اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسرائیل نے زیادہ تر حملے غزہ کے جنوب مشرقی علاقہ پر کئے ۔ بمباری سے تباہ علاقوں سے عوام الناس کو اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ۔ غزہ پٹی کے جنوب میں اسرائیل کے تازہ ترین فضائی حملہ میں6افراد کا ایک خاندان جاں بحق ہوگیا۔ اس میں 2بچے بھی شامل تھے ۔ فلسطینی عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسس نے کم از کم475مکانات تباہ کردیے ۔2644مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا۔56مساجد46اسکولس اور7ہسپتالس بھی جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی حملے گزشتہ17دنوں سے جاری ہیں ۔ جاں بحق720فلسطینیوں میں اکثریت سیویلنس کی ہے۔ ان حملوں میں2اسرائیلی سیویلنس اور32اسرائیلی سپاہی مارے گئے ہیں۔ ہلاکتوں خی تعداد میں اضافہ کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کل حکم دیا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کی جائیں ۔ ہندوستان نے برازیل روس، چین ، اور جنوبی افریقہ کے ساتھ فلسطین کی مرتب کردہ قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ۔ یہ قرار داد ’’مقبوضہ فلسطین علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں بین الاقوامی قانون کے لئے احترام کو یقینی بنانے کے لئے پیش کی گئی ۔ مذکورہ قرار داد کی تائید29ممالک نے کی ہے۔ مذکورہ کونسل کے47ارکان میں سے صرف ایک رکن امریکہ نے قرار داد کی مخالفت کی ہے۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو کنگارو کورٹ قرار دیا ، اور تحقیقاتی حکم کو ’’مضحکہ خیز‘‘ بتایا ۔ وزیر اعظم اسرائیل کے دفتر نے کہا ہے کہ’’کنگارو کورٹ‘‘ کے ذریعہ تحقیقات پہلے سے طے شدہ ایک فیصلہ ہیں، وزیر خارجہ اسرائیل اے لیبرمین نے مذکورہ کونسل کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اس ادارہ کو ’’کونسل برائے حقوق دہشت گردان‘‘ قرار دیا۔ قرارداد پر رائے دہی سے قبل اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے وارننگ دی کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوسکتا ہے ۔ غزہ پر حملہ کے سلسلہ میں چونکہ دونوں فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، کئی بین الاقوامی ایر لائنز نے اسرائیل کے لئے اپنی پراوزیں معطل کردی ہیں۔ امریکہ کی ہوا بازی اتھاریٹی نے تل ابیب کے لئے امریکہ پروازوں پر سے امتناع اٹھالیا ہے ۔ اسی دوران امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اسرائیل اور فلسطینی قائدین دونوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ بات چیت کے ذریعہ لڑائی بندی کی کوشش کریں ۔جان کیری نے سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون سے ملاقات کے بعد کہا کہ’’ہم نے یقینی طور پر چند قدم پیشرفت کی ہے لیکن ابھی کام باقی ہے ۔

Israeli bombardment of Gaza continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں