مرکزی بجٹ تجاویز پر عام آدمی مسرور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

مرکزی بجٹ تجاویز پر عام آدمی مسرور

حیدرآباد
یو این آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے پیس کردہ بجٹ پر عام آدمی اور تنخواہ یافتہ طبقہ مسرور دکھائی دیتا ہے ۔ نریندر مودی حکومت کے پہلے بجٹ میں پیش کردہ تجاویز پر عوام نے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ عوام کی اکثریت نے برانڈیڈ کپٹروں ، فٹ ویر ، موبائل فونس، ٹی وی سیٹس ، صابن اور کمپیوٹرس وغیرہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ڈیوٹی میں کٹوتی کی تجویز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تنخواہ یافتہ طبقہ اس لئے خوش ہے کیونکہ انکم ٹیکس استثنیٰ کی مقرر حد میں50ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح معمر شہریوں کے چہروں پربھی مسکراہٹ لانے کی کوشش کے تحت ان کے لئے انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد3لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔ ہوم لونس پر ٹیکس ، رعایتیں فراہم کرنے کی تجاویز پر بھی ذاتی گھرو فلیٹس خریدنے والے شہریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ یہاں یہ بات کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ سگریٹ پینے والوں اور گٹکھا چبانے والوں کے لئے سگریٹ اور تمباکو پر مبنی اشیاء پر ٹیکس میں اضافہ سے یہ انتہائی مہنگے ہونے جارہے ہیں ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے جب لوک سبھا میں بجٹ پیش کررہے تھے تو عوام کی اکثریت اپنے اپنے گھروں، دفاتر اور شاپنگ مالس کے علاوہ تجارتی و کاروباری اداروں میں ٹی وی سیٹوں کے سامنے چپکے رہے اور بجٹ کی تمام تجاویز کا بغور جائزہ لیا ۔ زیادہ تر ٹی وی چیانلوں نے مرکزی بجٹ پر خصوصی پروگرام نشر کئے جن میں ماہرین اورماہرین معاشیات نے بجٹ تجاویز اور ان سے قومی معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔

Union Budget proposals ordinary man happy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں