سب کے لئے صحت کا نشانہ مفت ادویہ اور تشخیص خدمات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

سب کے لئے صحت کا نشانہ مفت ادویہ اور تشخیص خدمات

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی حکومت نے دیہی علاقوں میں بہتر صحت سہولیات فراہم کرانے کی غرض سے ریاستوں میں پندرہ ماڈل رورل ہیلتھ ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ صحت مراکز متعلقہ دیہی آبادی کے صحت سے متعلق مسائل پر تحقیق کریں ارون جیٹلی نے کہا کہ سب کی صحت کے مفت ادویہ خدمات اور مفت تشخیص خدمات جیسی دواہم پہلوؤں کو ترجیحی بنیادپر شروع کیاجائے گا۔ وزیر فینانس نے کہا کہ پورے ملک میں ٹی بی کے مریضوں کی ابتداء میں معیاری تشخٰص اور علاج تک رسائی کے لے ایمس نئی دہلی اور مدراس میڈیکل کالج چنئی میں دو قومی ادارے قائم کئے جائیں گے ۔ موجودہ ڈیٹل اداروں میں سے ایک میں اعلیٰ ڈینٹل اسٹیڈیز کے لئے قومی سطح کا تحقیق اور ازالہ ادارہ قائم کیاجائے گا۔ جیٹؒ ی نے پورے اعتماد کے ساتھ ایوان کو بتایا کہ جودھ پور ، بھوپال ، پٹنی ، رشی کیش ، بھوبنیشور اور رائے پور میں قائم 6نئے ایمس جو کہ پردھان منتری سواستھ سورکشا یوجنا کا حصہ ہے ، کام کرنے لگے ہیں ۔ آندھرا پردیش ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر میں ودربھ اور اتر پردیش کے پوروانچل میں ایمس جیسے مزید چھ اداروں کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے500کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال58گورنمنٹ میڈیکل کالج کومنظوری دی گئی ہے اور مزید ایسے بارہ کالجوں کی تجویز ہے ۔ اس کے علاوہ تمام اسپتالوں میں ڈینٹل کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ جیٹلی نے کہا کہ پہلی بار حکومت نئی ڈرگ ٹیسٹنگ لیباریٹریز قائم کر کے اور31اسٹیٹ لیباریٹری کو مستحکم کر کے اسٹیٹ ڈرگ ریگولیٹری اور فوڈ ریگو لیٹری سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے امداد فراہم کرے گی۔
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو عوام کے لئے مالی استحکام سے سمجھوتہ کئے بغیر ضروری اشیاء کی فراہمی کی خاطر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ مالی سال کے لئے غیر منصوبہ جاتی اخراجات کے ساتھ بجٹ تخمینہ1219892کروڑ روپے لگایاگیا ہے جس میں فریٹلائزر کی سبسڈی اور مسلح افواج کے اخراجات کے لئے اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔2013-14کے مقابلے(453085کروڑ روپے) اس سال کے لئے منصوبہ جاتی اخراجات میں26.9فیصد کے اضافے کے ساتھ575000کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر فینانس نے کہا کہ منصوبہ جاتی اخراجات میں اضافہ زراعت ، صحت اور تعلیم میں اہلیت ، دیہی سڑکوں اور قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے ، ریلوے نیٹ ورک میں توسیع، صاف توانائی اقدامات ، آبی وسائل کے فروغ اور دریاؤں کے تحفظ کے منصوبے کے لئے کیا گیا ہے ۔ کل اخراجات کا تخمینہ1794892کروڑ روپے ہے ، اس اخراجات کے لئے مجموعی ٹیکس وصولی کا تخمینہ1364524کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ مرکز کا حصہ977258کروڑ روپے ہوگا۔ رواں مالی سال کے لئے ٹیکس سے علاوہ مالیہ212505کروڑ روپے ہوگا جب کہ قرضوں کے علاوہ دیگر موصولہ رقومات73952کروڑ روپے ہوں گے ۔ اس طرح مالی خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کا4.1فیصد ہوگا اور مالیے کا خسارہ جی ڈی پی کا 2.9فیصد ہوگا ۔ وزیر فینانس نے اٹل بہاری واجپائی کی این ڈی اے حکومت کے دوران اپنی بجٹ تقریر کویاد کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی خطے کے لئے ختم نہ ہونے والا لازمی10فیصد منصوبہ بند فنڈ شروع کیا گیا تھا ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ایک نئے بیان کے تحت شمال مشرقی خطے کے لئے ایک علیحدہ منصوبہ جاتی رقم مختص کی گئی ہے ۔ رواں مالی سال میں شمال مشرقی خطے کے لئے53706کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے آج لوک سبھا میں پیش کئے گئے2014-15کے بجٹ میں عورتوں کے لئے98030کروڑ روپے اور بچوں کی بہبود کے لئے81075کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ۔

Budget 2014: Tax proposals to promote good health

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں