حکومت اترپردیش کے لئے کئی محکموں میں سوشیل میڈیا سے استفادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

حکومت اترپردیش کے لئے کئی محکموں میں سوشیل میڈیا سے استفادہ

لکھنو
یو این آئی
مرکز میں نریندر مودی حکومت کے ساتھ سوشیل میڈیا میں مسابقت کے لئے حکومت اتر پردیش کے کئی محکمے اب ٹوئیٹر اور فیس بک اکاؤنٹس پرلاگنگ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم میں شامل ہوگئے ہیں ۔ چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو اپنی شخصیٹ ٹوئیٹر اور فیس بکس اکاؤنٹس کھول چکے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے دفاتر بھی اب اس میں شامل ہوں گے ۔ سرکاری ذرائع کے موجب چیف سکریٹری کے دفتر، چیف منسٹر کے دفتر اور حکومت اتر پردیش فی کس علیحدہ ٹوئٹر ہینڈلس اکاؤنٹ اور منصوبہ رکھتے ہیں ۔ ان کے ذریعہ حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کی تشہیر کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ حکمرانی کے میکانزم کی جدید کاری اور بیورو کریسی کے ہاتھ میں ایک ٹکنالوجیکل شاٹ دئیے جانے کے چیف منسٹر کے تصور کے بعد کیاگیا ہے ۔ جو سرخ فیتہ میں ایقان رکھتی تھی ۔ سوشیل میڈیا نیٹ ورکس کے توسط سے ان کے24x7دستیاب آن لائن میں اضافہ میں مسٹر یادو نے ایک بنا کاغذی سی ایمس سکریٹریٹ بھی قائم کیا ہے جہاں فائلوں پر اب منظوری کی کارروائی میں تیزی پیدا کرنے کے لئے چیف منسٹر کی جانب سے ڈیجیٹل دستخط عمل میں آئے گی۔

UP govt offices join social media platform

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں