ترک وزیر اعظم کا صدارتی عہدہ کی دوڑ میں مقابلہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

ترک وزیر اعظم کا صدارتی عہدہ کی دوڑ میں مقابلہ کا امکان

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردغان کے تعلق سے یہ باور کیاجارہا ہے کہ وہ ملک کے اولین راست منتخب صدر کی دوڑ میں مقابلہ کے لئے خود کو ہی پارٹی کی جانب سے نامزد کریں گے ۔ اس طرح وہ ترکی میں کم از کم آئندہ5برسوں کے لئے اقتدار سے وابستہ رہیں گے ۔ اردغان2003سے برسر اقتدار ہیں اور پارٹی ضوابط کے مطابق وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوسکتے ۔ ان کی امیدواری کا اعلان آج پارٹی اجلاس کے بعد ہوگا ۔ ترک صدارتی عہدہ حقیقی معنوں میں ایک علامتی عہدہ ہے تاہم اردغان نے یہ خیال ظاہر کیا کہ وہ ایسے نظام کی تائید کرتے ہیں جس کے تحت صدر کو وسیع تر اختیارات حاصل ہوں ۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو ایسی صورت میں وہ صدر کے تمام اختایارات بروئے کار لائیں گے جن میں کابینی اجلاس طلب کرنے کا اختیار بھی شامل ہے ۔ 2مرحلوں میں مکمل ہونے والے انتخابات10اور24اگست کو مقرر ہیں ۔ صدر عبداللہ گل کی میعاد28اگست کو مکمل ہوجائے گی۔

Turkish PM Erdogan Seeks a Move to the Presidency

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں