اسرائیلی مغویہ طلباء کی نعش مغربی کنارہ سے برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

اسرائیلی مغویہ طلباء کی نعش مغربی کنارہ سے برآمد

اسرائیل کے3لاپتہ طلباء کی نعشیں جنوبی مغربی کنارہ سے بر آمد ہوئیں ۔ صیہونی مملکت کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے قبل ازیں فلسطینی تنظیم حماس پر ان کے اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ نعش کی بازیابی کے بعد اسرائیل نے حماس کو ان کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ فلسطینی تنظیم کواس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔ مغویہ طلباء جیلاد شعار نفتالی فرینگل اورایال افراق کی نعشیں17دنوں بعد اسرائیلی ڈیفنس فورسیز کی ایک ٹیم نے ہبرون کے شمال مغربی موضع سے کل برآمد کیں ۔ اسرائیلی فورسیز نے لاپتہ طلباء کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے زبردست اور تشدد آمیز کارروائیاں شروع کیں جن کے دوران5فلسطینی ہلاک ہوئے اور450سے زائد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ سیکوریٹی فورسیز یہ باور کرتی ہیں کہ طلباء کے اغوا کے فوراً بعد ایک پیشگی منصوبہ کے تحت انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ اسرائیل کی داخلہ سیکوریٹی ایجنسی شن بت2حماس مجاہدین مروان قاسمی اور امرابو عائشہ کی تلاش میں سرگرداں ہے اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تمام انٹلی جنس سرگرمیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔ اسرائیلی ان دونوں مجاہدین کو اپنے طلباء کے اغوا میں ملوث باور کرتے ہیں ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے نعشیں برآمد ہونے کے ساتھ ہی سیکوریٹی کابینی اجلاس طلب کیا جس کے دوران انہوں نے حماس کے خلاف بدترین کارروائی کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام علاقوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نعشیں ہمارے لاپتہ نوجوان طلباء کی ہی ہیں، جنہیں وحشی انسانوں نے موت کے گھاٹ اتار ا۔ تینوں طلباء اپنے مدرسے سے نکل کر گھر پہنچنے کے لئے لفٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کا اغوا کرلیاگیا ۔، اپوزیشن لیڈر اور لیبر چیر مین آئیزک ہرزوگ نے قتل کے اس واقعہ کو اخلاقی اعتبار سے قابل نفریں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی نفرت انگیز اور ناقابل معافی جرم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قتل کا کوئی بھی جواز ناقابل قبول ہے اور مجھے یقین ہے کہ سیکوریٹی فورسیز کے لمبے ہاتھ قاتلوں اور خاطیون کی گردن کو جلد ہی دبوچ لیں گے ۔ قریب سبکدوشی ،صدر شمعون پیریز نے متاثرین کے والدین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مجرم رہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔، آئی ڈی ایف ، چیف آف اسٹاف لفٹننٹ جنرل بینی سینز نے سینئر فوجی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔، طلباء کے لا پتہ ہونے کے بعد سے آئی ڈی ایف نے419مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے276حماس ارکان ہیں ۔ ان میں وہ56فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں حماس کے ساتھ تبادلہ معاہدہ کے تحت2011میں جیلاد شلیت کی رہائی کے عوض آزادی حاصل ہوئی تھی ۔ مغٹربی کنارہ سے12حماس قائدین کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ حماس نے تاہم ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اغوا اور قتل معاملہ کو اپنے خلاف کاروائیوں کا جواز بنانے کا الزام عائد کیا۔

Bodies of three missing Israeli teenagers found in West Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں