این ڈی اے حکومت پر پیچھا کرنے سونیا گاندھی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-10

این ڈی اے حکومت پر پیچھا کرنے سونیا گاندھی کا الزام

نئی دہلی
یواین آئی
اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوئی ، صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اسے سیاسی انتقامکا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ان کی پارٹی تیزی سے اقتدار پر واپس ہوسکے گی ۔ سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ پارٹی کو اس کیس کے سلسلہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس سیاسی انتقام کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے اسے تعاقب کرنے کے مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی تعاقب کی وجہ سے ہم بہت تیزی سے اقتدار پر واپس ہوسکیں گے ۔ حالیہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ کانگریس کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں نوٹس دی گئی ہے جس میں کانگریس صدر سے سوال کیا گیا ہے کہ انہیں دیا گیا استثنیٰ کیوں نہ واپس لیا جائے ۔ قبل ازیں دہلی کی ایک عدالت نے سونیا گاندھی کو اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کو اس کیس کے سلسلہ میں سمن جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ یہ کیس بی جے پی لیڈر سبرا منیم سوامی نے دائر کیا ہے ۔ سوامی نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ گاندھی خاندان کے ارکان نے2010میں ینگ انڈیا نامی ایک کمپنی تشکیل دی تھی جس میں ان کے ہر فرد کے 38فیصد حصص تھے ۔ یہ کمپنی اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمٹیڈ کے2000کروڑ روپے کے اثاثہ جات کا کنٹرول حاصل کرنے قائم کی گئی تھی جو اخبار نیشنل ہیرالڈ شائع کرتی تھی ۔

National Herald case: Sonia Gandhi alleges witch-hunt by BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں