سینیگال کی وزیر اعظم برطرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

سینیگال کی وزیر اعظم برطرف

ڈکار
یو این آئی
آفریقی ملک سینیگال کے صدر میکی سال نے وزیر اعظم امینا ناٹورے کو ان کے عہدہ سے برطرف کردیا ہے ۔ گزشتہ اتوار کو مقامی انتخابات میں ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے صدر نے یہ قدم اٹھایا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو برخاست کردیا گیا ہے ۔ وہ گزشتہ برس ستمبر میں اس عہدہ پر فائز ہوئی تھیں ۔ حکومت نے انتخابات میں بڑے شہروں میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ لوگوں نے کہا کہ نورے حکومت بد عنوانی کو روکنے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ کرنے ، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور اچھی انتظامیہ دینے میں ناکام رہی تھی۔ صدارتی محل کے ایک عہدیدار کے مطابق وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت تحلیل کردی گئی ہے ۔ 51سالہ تورے الائنس فاردی ریپبلک( اے پی آر) کی سربراہ ہیں اور انہیں گزشتہ برس وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا۔29جون کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈاکاراور ملک کے متعدد اہم شہروں میں ان کی جماعت کو شکست ہوئی ۔ سرکاری نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے تاہم انتخابات کے ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں تورے اقتدار سے رخصت ہورہی ہے۔

Senegal prime minister sacked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں