ضرب عضب - تازہ کاروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

ضرب عضب - تازہ کاروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ

پشاور
یو این آئی
پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوج آپریشن کے دوران پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں مبینہ دہشت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور کئی شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز دتہ خیل کے مضافاتی علاقوں میں محمد خٰل، پوئی خیل اور بیگان کے علاقوں میں موجود عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ٹحکانے تباہ اور کئی شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے جاری آپریشن ضرب عضب میں میران شاہ کے علاقے میں اب تک400سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے جن میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں جب کہ بارود بنانے والی 19فیکٹریوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔
دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ سے بارودی سرنگوں میں بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیاگیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران میران شاہ سے بارودی سرنگوں کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں