امریکہ کے یوم آزادی تقریب میں 4 ہندوستانی نژاد امریکیوں کو تہنیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-06

امریکہ کے یوم آزادی تقریب میں 4 ہندوستانی نژاد امریکیوں کو تہنیت

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ملک کے یوم آزادی کے موقع پر نیو یارک میں منعقدہ سالانہ تہنیتی تقریب گریٹ ایمگرینٹس(عظیم تارکین وطن) میں نمایاں خدمات کے لئے عزت افزائی کے لئے تہنیت پانے والے40افراد میں چار ہندوستانی نژاد امریکی بھی شامل ہیں ۔ اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع خبر میں کہا گیا کہ دیگر36افراد کے ساتھ سربراہ مائیکرو سافٹ کارپوریشن ستیہ ناڈیلا، مزاحیہ اداکار آصد منڈوی صدر کانیگی میلان یونیورسٹی سوبرا سرویش اور سابق صدر یونیورسٹی آف ویسٹ جارجیا بہروز سیتھنا کو تہنیت پیش کی گئی۔ حیدرآباد کے ناڈیلا نے حال ہی میں مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے سربراہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کر کے ٹکنالوجی شعبہ کے انتہائی طاقتور لیڈر کے طور پر ابھر کر سنسنی پھیلادیا ۔1980کے دہنے میں امریکہ روانگی سے قبل انہوں نے الکٹرانکس و کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے آصف منڈوی 16سال کی عمر میں امریکہ جانے سے پہلے انگلینڈ گئے تھے اور انہوں نے سریش چینائی میں پیدا ہوئے1979ء میں امریکہ میں پوسٹ گریجویشن کی تکمیل کی ۔ وہ ایک انجینئر اور سائنسداں ہیں۔ سیتھنا1948میں ممبئی میں پیدا ہوئے وہ ویسٹ جارجیا یونیورسٹی کے پہلے ہندوستانی نژاد صدر مقرر ہوئے ۔ وہ مذکورہ یونیورسٹی کے چھٹے صدر ہیں۔

Four India-Born Americans Honored on U.S Independence Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں