پرنس خالد بن بندر سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-02

پرنس خالد بن بندر سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مقرر

خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے پرنس خالد بن بندر کو انٹلی جنس سربراہ مقرر کیا ہے۔ 3ماہ قبل ان کے پیشرو کو برطرف کردیا گیا تھا جب کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد سے برسر پیکار باغیوں کو تعاون کی فراہمی کے ذمہ دار تھے ۔ اس سلسلہ میں ایک شاہی فرمان کل دیر گئے جاری ہوا تاہم فوری طور پر یہ واضح نہہ ہوسکا کہ شام سے متعلق ذمہ داریاں انہیں سونپی جائیں گی ۔ سابق فوجی عہدیدار نے گزشتہ سال نائب وزیر دفاع اور ریاض کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ سعودی عرب میں یہ انتہائی اہم رول ہے اور اس عہدہ پر شاہی خاندان کے ارکان کے علاوہ کسی اور کا تقرر نہیں ہوتا۔ شام سے متعلق سعودی عرب کی پالیسی میں اعتدال پسند سنیوں کی حمایتاور ان کے ساتھ تعاون شامل ہے جو بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی جدو جہد کررہے ہیں۔

Saudi names sacked deputy defence minister Prince Khaled bin Bandar new spy chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں